تھاپی کے معنی

تھاپی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تھا + پی }

تفصیلات

iہندی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ اصل ساخت اور معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے "سعادت دارین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تھاپنے کی آواز","چونے پر چوٹ لگانے کا چوبی آلہ","چھوٹا اُپلا","معمار کا اوزار جس سے مٹی یا چونہ کوٹتا ہے","کرکٹ ٹینس وغیرہ کا بلا","کمہار کا اوزار جس سے برتن گھڑتا ہے","کہار کا اوزار جس سے برتن گھڑتا ہے"]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تھاپِیاں[تھا + پِیاں]
  • جمع غیر ندائی : تھاپِیوں[تھا + پِیوں (و مجہول)]

تھاپی کے معنی

١ - تھاپنے کی آواز، تھپکی، ہتھیلی سے بنایا ہوا نشان؛ کمھار کا وہ اوزار جس سے برتن گھڑتا یا مٹی گوندھتا ہے۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)

"یہی حالات چھتے کی تعمیر میں تھاپی اور پھاوڑے کا کام دیتے ہیں۔" (١٩٤٠ء، شہد کی مکھیوں کا کارنامہ، ٣٢)

٢ - مٹی یا چونا کوٹنے کا چوبی آلہ۔

"باریک چونے کی تہہ ایک بڑی تھاپی سے لگائی جاتی ہے۔" (١٩١٧ء، رسالۂ تعمیر عمارت، ٣٣)

٣ - [ معماری ] استرکاری کو تھپکنے کا چوبی اوزار جو سطح فرش کو کوٹنے والی تھاپی سے نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے، نیز کرنی۔

"واہ آپ تو خوب ہیں اس روز موئے کی تھاپی اس زور سے ماری۔" (١٩٤٤ء، رفیق حسین، گوری ہو گوری، ١٥٦)

٤ - رس نکالنے کے کولھو کی لاٹ کا چپٹا سرا جو گنے کے ٹکڑوں کو کچلتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 193:3)

"اس قسم کی ڈھیری کو تھاپی کہتے ہیں۔" (١٩٤٦ء، نباتی دباغت، ٣٠٥)

٥ - کرکٹ یا ٹینس کھیلنے کا بلا، بیٹ، ریکٹ۔

"سعید میاں نے کار کو تھاپی دی۔" (١٩٧٤ء، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، ٢١٠)

٦ - ڈھیری، انبار جس میں کوئی چیز ایک کے اوپر ایک رکھی ہوئی ہو۔

٧ - تھپتھپانے کا عمل۔

٨ - چھوٹے قسم کا اپلا۔ (جامع اللغات)

تھاپی english meaning

the sound of patting or tapping; the instrument with which patters beat their clay; the wooden patter used by mason|s; an instrument of wood for patting or beating smooth or even a beater; a bata beatera patthe insrtrument with which potters beat their earth or with which terraces are beatenThe noise of tapping

Related Words of "تھاپی":