تیاری کے معنی
تیاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَیْ + یا + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان کے لفظ |تیار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگائی گئی ہے اردو میں ١٧٨٤ء کو "مثنویات حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرایش و سامان","دھوم دھام","سامان کی درستی","شان و شوکت"]
تَیاّر تَیّاری
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَیّارِیاں[تَیْ + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : تَیّارِیوں[تَیْ + یا + رِیوں (و مجہول)]
تیاری کے معنی
"بادشاہ نے حکم تیاری دیا" (١٨٣٨ء، بستان حکمت، ٤٧)
تری محفل میں جو سامان ہے ثانی نہیں رکھتا کھلیں جمشید کی آنکھیں اگر دیکھے بہ تیاری (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٣٠٦)
"چند غزلوں کا مجموعہ چھپ رہا ہے، تیاری پر بھیج دوں گا" (١٩٠٨ء، خطوط شبلی، ٤٤)
یہ تیاری عیدو ہنگام عید یہ جا وہی حثمت یہ اکرام عید (١٧٨٤ء، مثنویات حسن، ٢٢٢:١)
"مناسب نہیں ہوتا اس لیے تیاری نہیں پیدا کا جاتی" (١٩٤٨ء، ہندوستانی موسیقی، ١٥٤)
"دیکھو کیا جوان حسین ہے، ایسے بھی جوان نگاہ سے نہیں گزرتے، تیاری کتنی خوبصورت ہے" (١٨٩٦ء، لعل نامہ، ٢٠٤:١)
"آغا صاحب سا خوشنویس میر پنجہ کش مرحوم کا شاگرد جس نے لاکھ روپیہ کی تیاری کی گلستان لکھی" (١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستان غر، ٢٠٦)
"اور گاہ گاہ افیون کی کوئی تیاری دن میں دوبار دینا تاپوست کا ہرج دفع ہو" (١٨٦٠ء، نسخۂ عمل طب، ٧٤)
تیاری کے مترادف
تجہیز
آراﺋش, آراستگی, آمادگی, انتظام, انصرام, درستی, فربہی, مستعدی, موجودگی, موٹاپن, مٹائی
تیاری english meaning
the state of being prepared; preparednessreadiness; preparationgetting readymaking; arrangement; showpompsplendourmagnificence; plumpnessfatness robustnessarrangementbeing unprincipledfatnessirresponsibilitymagnificencepreparationprofligacyReadiness
شاعری
- پانو راہ طلب میں سوج گئے
کس بلا کی چڑھی ہے تیاری - کب ہنڈولے کی نہ تیاری کی
کب ہمیں تم نے جھولا نہ کیا - لے کے سا چق ترے گھر وا ہے میں آئی ہوں میں
آج تیاری مری چوبوں کی کروا سمدھن - تو بھی اے قاتل جاں ہو کوئی دم چل کے شریک
کشتہ ناز کی لاش اوٹھنے کی تیاری ہے - تو نے جو کی اے محفل آرا چاندنی کی تیاری رات
شمع نے پھر سولی پر کاٹی روتے روتے ساری رات - دیکھئے بھٹکاؤ کیا قسمت میں ہیں قائم، کہ یار
لاد ٹانڈا چل بسےاب تک میں تیاری نہ کی - دیکھیے ٹھیکاؤ کیا قسمت میں ہے قائم کی یار
لاد ٹانڈا چل بسے اب تک میں تیاری نہ کی - تو نے جو کی اے محفل آرا‘ چاندنی کی تیاری رات
شمع نے پھر سولی پر کاٹی‘ روتے روتے ساری رات - کیسی اور اب کہاں کی تیاری ہے
گھر میں رُکنا تو گویا اوباشی ہے
محاورات
- لے لگڑی چل گدڑی (عو) معمولی تیاری کی اور کسی جگہ چلی گئی