ثبات قدم کے معنی
ثبات قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ثَبات + قَدَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ثبات| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |قدم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٥ء میں |سیرۃ النبیۖ| میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر )
ثبات قدم کے معنی
١ - [ مجازا ] (نظریے خیال یا عمل وغیرہ پر) استقامت یا پختگی کے ساتھ قیام۔
"مومنین صادقین کو مشکلات کے عالم . میں ان کے ذریعہ سے تسکین دی جاتی ہے اور رسوخ ایمان اور ثبات قدم مرحمت ہوتا ہے۔" (سیرۃ النبی، ١٩٣٥ء، ٥:٣)