ثلاثی کے معنی
ثلاثی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ثُلا + ثی }
تفصیلات
iعربی زبان میں صفت عددی |ثلث| سے مشتق |ثلاث| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |ثلاثی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٦٤ء میں "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تین پہلوؤں والا","تین حرفوں سے مرکب","تین حصوں والا","تین فریقوں","تین گنا","تین کونوں والا","سہ حرفی","سہ رُخی"]
ثلث ثلاث ثُلاثی
اسم
صفت عددی
ثلاثی کے معنی
"اختلاف ثلاثی، یعنی تین اجزا میں اختلاف ہو۔" (١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٤٠)
"لفظوں کو تین طرح سے دیکھا ہے سہ حرفی، چہار حرفی، پنج حرفی، جن کو وہ ثلاثی، رباعی، خماسی کہتے تھے اور فعل والے لفظ کو دو طرح سے یعنی ثلاثی اور رباعی۔" (١٩٠٩ء، فلسفۂ صرف و نحو، ١١٨)
"اور تغیرات مزدوجہ میں سے بعض ثنائی ہیں بعض ثلاثی۔" (١٨٨١ء، بحرالفصاحت، ١٤٢)
ثلاثی کے جملے اور مرکبات
ثلاثی طبقہ, ثلاثی تارینہ, ثلاثی زمانہ
ثلاثی english meaning
of or relating tothree things; comprising or composed of three (radical) letters (a word)trilateral; made upor consisting ofthree partstriple; three-sidedtriangular(sand) dunehillockknollThree-sides