ثلاثی طبقہ کے معنی
ثلاثی طبقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ثُلا + ثی + طَب + قَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |ثلاثی| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |طبقہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء میں "خلاصہ طبقات الارض ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : ثُلاثی طَبْقے[ثُلا + ثی + طَب + قے]
- جمع : ثُلاثی طَبْقے[ثُلا + ثی + طَب + قے]
- جمع استثنائی : ثُلاثی طَبْقات[ثُلا + ثی + طَب + قات]
- جمع غیر ندائی : ثُلاثی طَبْقوں[ثُلا + ثی + طَب + قوں (و مجہول)]
ثلاثی طبقہ کے معنی
١ - [ ارضیات ] (زمین کی ساخت کے) دور ثالث کی تہ۔
"ساحل کے بعض مقامات پر کھریائی اور ثلاثی طبقات کا ایک حاشیہ نظر آتا ہے۔" (خلاصہ طبقات الارض ہند، ١٩٣١ء، ٢)