جامع الکمال
{ جا + مِعُل (ا غیر ملفوظ) + کَمال }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جامع| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |کمال| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : جامِعُ الْکَمالات[جا + مِعُل + کَما + لات]
جامع الکمال کے معنی
١ - وہ جس میں تمام خوبیاں ہوں، وہ جو تمام علوم و فنون جانتا ہو۔
"ایسے جامع الکمال آدمی کہاں پیدا ہوتے ہیں۔" (١٩٢٨ء، آخری شمع، ٧٩)