جاہ و حشمت کے معنی
جاہ و حشمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + ہو (و مجہول) + حَش + مَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جاہ| کے ساتھ |و| حرف عطف لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |حشمت| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جاہ و حشمت کے معنی
١ - شان و شوکت، کروفر، ٹھاٹھ، لاؤلشکر، دولت، عزت، اقتدار۔
"اس نے مصریوں کے دربار کی شان و شوکت اور جاں و حشمت بھی خوب دیکھی ہے۔" (١٨٦٧ء، مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز، ٦٨)