جاں فزائی

{ جاں + فِزا + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جاں| کے ساتھ فارسی مصدر |فزودن| سے مشتق صیغہ امر |فزا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢١ء میں "وضع اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

جاں فزائی کے معنی

١ - جاں فزا کا اسم کیفیت، جان بڑھانا۔

"فزا (امر ہے فزودن سے پڑھنا، بڑھانا سے راحت فزا، جان فزا، جان فزائی، حیرت فزا، عیش فزا . وغیرہ۔" (١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ١٠٥)

مترادف

نشاط انگیزی