جدت طراز کے معنی
جدت طراز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جِد + دَت + طَراز }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جدت| کے ساتھ فارسی اسم بطور |طراز| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |جدت طراز| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جدت طراز کے معنی
١ - نیا انداز یا نئی روش پیدا کرنے والا۔
"انسانی خیالات میں انقلابوں کے موجد لازمی طور پر شاعر ہوتے ہیں نہ صرف اس لیے کہ وہ جدت طراز ہوتے ہیں . بلکہ اس لیے کہ ان کے جملے خوش آہنگ اور موسیقیت سے لبریز ہوتے ہیں۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٦٩)