جفت کے معنی

جفت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَفْت }{ جُفْت }

تفصیلات

١ - چھلکا، پوست، مکان کی چھت، جھری دار، بوڑھا، خوشۂ انگور۔, iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جوتی کا جوڑا","چونکہ دو ہوتے ہیں","دو پر تقسیم ہونے والا","طاق کی ضد","وہ عدد جو دو پر پورا تقسیم ہوجائے","وہ عدد جو دو پر تقسیم ہوجائیں","ہم پایہ","ہم رتبہ","ہم سر"]

اسم

اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

جفت کے معنی

١ - چھلکا، پوست، مکان کی چھت، جھری دار، بوڑھا، خوشۂ انگور۔

 لیکن مری آنکھوں میں کھپا وہ ابرو اس جفت کا انحصار اسی طاق پہ ہے (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٢٢٠)

١ - جوڑا، وہ عدد جو دو پر پورا پورا تقسیم ہو جائے (طاق کی ضد)، ہر شے جو دو ہوں۔

"کوئی جانور ایسا نہیں ہے کہ اپنی جفت کی نسبت اس کو غیرت نہ ہو اور دوسرے سے اس کا تعلق پسند کرے۔" (١٩١٢ء، مکاتیب شبلی، ١٦٤:٢)

٢ - زن و شوہر، تر ومادہ، میاں بیوی یا نرو مادہ میں سے کوئی ایک۔

"بڑا سبب یہ ہے کہ طاق اور جفت دونوں داؤ ان ہی کے ہیں۔" (١٨٩٥ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥٣:٢)

٣ - گنجفہ، چوسر وغیرہ کھیلوں میں ایک داؤ کا نام جس میں اگر دو کا عدد آجائے تو باری آجاتی ہے یا جیت ہو جاتی ہے۔

"طاق ابرو عنبر مو کا ساری خدائی میں جفت نہیں ہے۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٤٥٣:٣)

٤ - جوڑا، ثانی، مقابل۔

"دیکھو بی بی صاحبہ جب کسی مجلس میں جاتی ہیں اپنے جفت کو جدا نہیں کرتیں ساتھ لاتی ہیں۔" (١٩٧٤ء، دیوان دِلی (مقدمہ)، ٨١)

٥ - جوتی کا جوڑا۔

٦ - مجیرا (چونکہ دو ہوتے ہیں) (جامع اللغات)

٧ - ہل چلانے والے بیلوں کی جوڑی۔ (لغات کشوری)

جفت کے مترادف

ثانی, جٹ, جوڑا

برابری, ثانی, جَگ, جوٹ, جوڑ, جوڑا, جوڑی, دو, دُکڑی, زوج, مجیرا, مقابل, نظیر, ہمسر, ہمسری

جفت کے جملے اور مرکبات

جفت ساز, جفت و طاق, جفت سازی, جفت سال, جفت شماری, جفت فروش

جفت english meaning

evenness; an even number; a paircouplematchmate (in general; a pair of shoes)coupled (with)even (number)fieroe ; truculent [P]jainism |S|mated (with)pair of shoes

شاعری

  • شطرنج گنجفہ نردنت تیوڑی پچیسی ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھنا تو جفت طاق
  • شطرنج گنجفہ نردنت تیوڑی پچیسی ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھتا تو جفت طاق
  • بسیرا آج یہیں کیجیے ہوئی ہے شام
    مثال جفت ہما کانے میں بسر کیجیے
  • شطرنج گنجفہ نر دنت تیوڑی پچیس ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھنا تو جفت طاق
  • بحث بازی میں جو تھے شریں لکد زن آب پر
    ہیں دو ساق اس کی سی جفت شمع روشن آب پر
  • ہر چند ابھی نہ آتی ہے فہمید جفت و طاق
    ٹنگڑی تلے سے عرفی و قدسی نکل چلے
  • ہریک بھنواں جیوں طاق ہے عالم تیرا مشتاق ہے
    نے جفت اما طاق ہے تیری جہانبانی سبب
  • شطرنج گنجفہ نردنت تیوری پچیسی ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھنا تو جفت و طاق
  • ہر یک بھنوں جیوں طاق ہے عالم ترا مشتاق ہے
    نے جفت اما طاق ہے تیری جہانبانی سبب
  • لیکن مری آنکھوں میں کھپا وہ ابرو
    اس جفت کا انحصار اسی طاق پہ ہے

محاورات

  • جفتے پڑجانا یا پڑنا
  • جفتے پڑنا
  • شان میں جفتے آنا یا پڑنا
  • شان میں کیا جفتے پڑجائیں گے
  • کیا ‌شان ‌میں ‌(بٹہ ‌لگ ‌جائیگا) ‌جفتے ‌پڑجائینگے

Related Words of "جفت":