بحث کے معنی
بحث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَحْث }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب |فتح یفتح| سے مصدر ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں |قلی قطب شاہ| کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَحثَ جھگڑنا کسی معاملے پر)","بحث و تمحیص","حیص وبیص","زبانی جھگڑا","سوال و جواب","گفت و شنید","لفظی تکرار","لفظی نزاع","لفظی یا زبانی جھگڑا","وہ گفتگو جو وکلاء حاکم کے روبرو کرتے ہیں"]
بحث بَحْث
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بَحْثوں[بَح + ثوں (واؤ مجہول)]
بحث کے معنی
"بحث کے معنی جستجو اور تلاش کے ہیں اور اصطلاحاً مناظرہ کو کہتے ہیں۔" (١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٤٥٤)
"آپ گفتگو اور طرف لے گئیں ہم کو اس سے بحث نہیں۔" (١٩٢٩ء، انگوٹھی کا راز، ٢٤)
"چونکہ یہ ایک مہتمم بالشان بحث ہے اس لیے ہم کسی قدر تفصیل سے اس کو لکھنا چاہتے ہیں۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٤:١)
قرآں ثبوت عظمت دین رسول ہے یہ آیتوں کے سامنے بحث فضول ہے (١٩٧٨ء، سالک، مرثیہ، ٨)
بحث کے مترادف
حجت, مباحثہ
باب, بحثنا, تعلق, تفحص, تکرار, حجت, دلیل, ردوقدح, فصل, مباحثہ, مجادلہ, مطلب, مناظرہ, مناقشہ, مکالمہ, واسطہ
بحث کے جملے اور مرکبات
بحث طلب, بحث قانونی, بحث مباحثہ
بحث english meaning
disputationdiscussioncontroversyargumentdebatedispute; altercationwranglingcontentiondisputeissuea garmenta robealternatinquestion
شاعری
- بحث نالہ بھی کیجئو بلبل!
پہلے پیدا تو کر لبِ اظہار - بحث کا ہیکو لعل و مرجاں سے
اُس کے لب ہی جواب ہیں دونوں - اعجاز عیسوی سے نہیں بحث عشق میں
تیری ہی بات جان مجسم بہت ہے یہاں - بحث گریہ میں ہمارے دیدہ پر آب سے
بھاگ جاتا ہے ہمیشہ چھوڑ کر پالا سحاب - پھول وپھل کھیت ہمارے کوں لگے ہیں سوتھے
نین و دل بحث اپس آپ میں کرتے ہیں بجا - برحق کہے بحق کہے یا مستحق کہے
ناحق کی بحث کیا وہی حق ہے جوحق کہے - جدا ہے ساری کتابوں سے بحث الفت کی
نہ آوے گر پڑھے توضیح یا کوئی تلویح - ہو شاعری کی بحث تو شاعر سے ہو سوال
حلیہ شناس حلیہ کی بابت کرے خیال - جنونی‘ خبطی‘ دیوانہ‘ سڑی‘ کوئی عشق کو سمجھے
فلاطوں سے نہیں یاں بحث وہ عاقل ہے کیا جانے - مونین ہور دل میں لگیا ہے مدام بحث
چپ رہ توں عقل کرتی وو دونوں کلام بحث
محاورات
- بحث نکال کھڑی کردینا یا کرنا
- بحث کرنا
- زیر بحث آنا
- زیر بحث لانا
- عقل بڑی کے بھینس (بحث)