جلاب مرکب
{ جُل + لا + بے + مُرَک + کَب }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جلاب| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت |مرکب| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٨ء میں "علم الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جلاب مرکب کے معنی
١ - دست آور دوا جو کئی چیزوں کو ملا کر بناتے ہیں۔
"جلاب مرکب: جلاپا ٣، ایسڈ پوٹاسیم ٹارٹریٹ٦، سونٹھ ١۔" (١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٦٥:١)