جلالی کے معنی

جلالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَلا + لی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم |جلال| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اس کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جلالی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سنہ جو جلال الدین کے عہد سے شروع ہوتا ہے","پُر غضب","تیز و تند","جلال سے نسبت رکھنے والا","جلال والا","درویشوں کا ایک سلسلہ جو شیخ جلال بخاری سے منسوب ہے","ماہ فروردین کیوں کہ اس میں آفتاب کو شرف حاصل ہوتا ہے","وہ دعا عمل یا نقش جو کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا جائے","وہ صفت الہٰی جو شان غضب کو ظاہر کرتی ہے","ہیبت ناک"]

جلل جَلال جَلالی

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : جَلالِیوں[جَلا + لِیوں (واؤ مجہول)]"]

جلالی کے معنی

["١ - جلال سے منسوب یا متعلق، جلال والا، بزرگی والا۔","٢ - دعا، عمل یا تعویز جس میں شان قہاری ظاہر ہونے کی خواہش ہو۔","٣ - وہ صفت الٰہی جس میں شان غضب کا اظہار ہو، (جمالی کی ضد، جیسے قہاری)۔","٤ - [ تصوف ] درویشوں کے ایک طریقے اور سلسلے کا نام جو سید جلال الدین بخاری سے منسوب ہے، جلالیہ۔","٥ - شمسی مہینوں کے نام جو جلال الدین ملک شاہ سلجوقی کی تاریخ تخت نشینی سے منسوب کئے جاتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)","٦ - بعض کے نزدیک ماہ فرور دین سے مراد ہے۔","٧ - ماہ الٰہی جو جلال الدین محمد اکبر بادشاہ کی تاریخ سے منسوب ہے اور تحویل آفتاب کا زمانہ ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)","٨ - غضبناک، خطرناک، خوفناک، ہیبت ناک، پرحشمت۔"]

[" ہو چکا گو قوم کی شان جلالی کا ظہور ہے مگر باقی ابھی شان جمالی کا ظہور (١٩١١ء، بانگ درا، ١٦٥)"," ہنسا کے بجلی کو ابر رویا جگا کے سورج کو چاند سویا یہ نقش ہستی ہے اعتباری کہیں جلالی کہیں جمالی (١٩٣١ء، بہارستان، ٥٨١)","\"حروف مقصود بایکدیگر ہیں . اگر مقصود جمالی ہو تو عروج ماہ سے . اگر جلالی ہے تو نزول ماہ یا . یا قمر در عقرب میں شروع کرے۔\" (١٩٥١ء، فقاح الجفر، ٤١)","\"جلالیوں میں سے انقرہ کے قلندر نے . اس شہر کا محاصرہ کر لیا۔\" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٦١:٣)"," چمن میں خوش رنگ گل یہاں ہے جوش خون ناسخ جلال اپنا زیادہ کیوں نہو ماہ جلالی ہے (١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ١٣٠:١)","\"آپ کے باب دادا اور پردادا جس جلالی کام کو چھیڑ گئے تھے آپ نے بڑی خوبی سے انجام دیا۔\" (١٩١٧ء، مضامین شرر،١: ١٤٥:٣)"]

["١ - عمدہ قسم کے گہیوں کے مختلف اقسام میں سے ایک جس کا رنگ سرخی مائل اور دانہ لمبا ہوتا ہے، اس سے اکثر روز نکالا جاتا ہے۔"]

["\"جلالی . دکھن کے کسی زمین دار یا جاگیر دار کے نام موسوم ہو گیا ہے۔\" (١٩٤٢ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٤٨:٦)"]

جلالی کے جملے اور مرکبات

جلالی وظیفہ, جلالی اسم

جلالی english meaning

(of sun) rise highbe broad daylightdivineGloriouslustriousmajestic

شاعری

  • تیری درگاہ میں جبریل کے پر کیوں نہ جلیں
    یہیں ہے نور جلالی خدا عزوجل (کذا)
  • یہ قلندر منش جلالی تھا
    عاشق رند لا ابالی تھا
  • جلالت قدر کی حاصل ہوئی رومال جب اوڑھا
    نہیں ہے اس کی جالی نقش ہے اس میں جلالی کا
  • تجھے سور کہتے جلالی جیتے
    تجھے نور کہتے جمالی جیتے
  • یہ قلندر منش جلالی تھا
    عاشق رند لا اُبالی تھا
  • غیب میں ہر وصف با ہر وصف عین یک دگر
    جزوی و کلی، جلالی و جمالی سر بسر

Related Words of "جلالی":