جم غفیر کے معنی
جم غفیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَم + مے + غَفِیر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جم| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم صفت |غفیر| لگانے سے مرکب توصیفی |جم غفیر| بنا ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدمی ہی آدمی","انبوہ عظیم","انبوہ کثیر","انبوہِ کثیر","ایسی بھیڑ بھاڑ کہ جس میں زمین نہ دکھائی دے","بڑا بھاری جمگھٹ","بڑا بھاری مجمع","بھیڑ بھاڑ","بہت اژدہام","سخت بھیڑ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جم غفیر کے معنی
١ - بہت بڑا اژدہام، عوام و خواص کا کثیر اجتماع۔
"اور دیگر اکابر و زعمائے ملک کا ایک جم غفیر رونق افروز تھا۔" (١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٢١٢)
٢ - [ مجازا ] طومار۔
"عجیب و غریب بیہودگیوں اور بدعتوں کا ایک جم غفیر شائع کر دیا۔" (١٨٧٠ء، خطبات احمدیہ، ٤١٨)
٣ - انبوہ کثیر، ہجوم عام۔
"اور ایسے لوگوں کا ایک جم غفیر ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٤٩:٢)
جم غفیر english meaning
(Plural) of غرض gharz N.F.*A great multitude