جماعتی کے معنی

جماعتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَما + عَتی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جماعت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |جماعتی| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

["جمع "," جَماعَت "," جَماعَتی"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

جماعتی کے معنی

١ - جماعت سے منسوب، سماجی، اجتماعی۔

"جماعتی زندگی میں فرد آزاد ہو ہی نہیں سکتا۔" (١٩٤٢ء، آدمی اور مشین، ٧)

٢ - [ ادب ] کسی گروہ گروپ یا حلقے سے منسوب۔

"سائینٹیفک تنقید ادب کو جماعتی سمجھتی ہے۔" (١٩٦٥ء، تنقیدی نظریات، ١٦٥)

Related Words of "جماعتی":