جمانا کے معنی

جمانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَما + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |جمنا| سے اردو قواعد کے تحت تعدیہ بنایا گیا ہے یعنی علامت مصدر |نا| سے پہلے |الف| لگانے سے |جمانا| بنا ہے۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھوجن کرانا","پیوستہ کرنا","چسپاں کرنا","کھانا کھلانا"]

جنم+انیین جَمْنا جَمانا

اسم

فعل متعدی

جمانا کے معنی

١ - بستہ کرنا، منجمد کرنا۔

 اے آہ سرد عرصۂ محشر میں میں یخ جما جلتا ہوں میں سنوں کہ جہنم ٹھٹھر گیا (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٧٥٠)

٢ - بٹھانا، وصل کرنا، جوڑنا۔

"بڑا خوبصورت مطلع کہا ہے ایک ایک لفظ ایسا جمایا ہے کہ اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا۔" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٢٠٤:٢)

٣ - [ معماری ] ردہ رکھنا، چنائی کرنا۔

"بڑی کڑیوں کی صورت میں تو ان کو اسی طرح جمایا جائے جیسا کہ گول ناٹوں کے متعلق بیان کیا گیا ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٢٣٢)

٤ - شروع کرنا، قائم کرنا۔

"دوآب گنگ و جمن کے جدید انتظامات جماتے وقت بندھیل کھنڈ کے چندیلوں کو قابو میں لانا ضروری ہوا۔" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ١٦٦:١)

٥ - پکا کرنا، مستحکم کرنا، رچانا۔

 اڑ گیا رنگ جو مہندی کا تو کیا غم ان کو پھر جما لیں گے ابھی خون تمنا کر کے (١٩١٥ء، جان سخن، ١٧٠)

٦ - ذہن نشین کرنا، جچانا۔ (فرہنگ آصفیہ)

"چیزوں کو اس طرح جمانا اور سجانا کہ ہر چیز منہ سے بول اٹھے۔" (١٩٠٦ء، |خاتون| علیگڑھ، جنوری، ٣٦)

٧ - ترتیب سے لگانا، سجا کر رکھنا، سجانا، تزئین کرنا۔

"اتنے اطالوی جنٹلمین نے خالی پرتھ پر اپنا اسباب جمانا شروع کیا۔" (١٩٣٠ء، مس عنبرین، ٢)

٨ - سلیقے سے یا ڈھنگ سے رکھنا۔

"کلنگ نظر سب کی بچا کر اس کے قریب آیا کہا بھائی جلد جماؤ ہم بھی ایک دم ماریں۔" (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ١٧٦:٥)

٩ - (چلم میں) تمباکو یا سلفے وغیرہ کی تہ رکھنا۔

 خلوت کی جمائے انجمن کو پردے میں چھپائے حاومن کو (١٩٠٥ء، محسن، کلیات نعت، ١٢٧)

١٠ - برپا کرنا، ترتیب دینا۔

 پونچھیں گے اپنے یار کے دامن سے اشک سرخ عاشق ہیں ہم جمائیں گے بے زور مل کے رنگ (١٨٩٦ء، دیوان شرف، ١٤٢)

١١ - رونق دینا، رنگ جمانا (انجمن وغیرہ کے ساتھ)۔

 دل وحشی کا ٹٹو اڑ گیا ہے دشت وحشت میں جماوے بڑھ کے اک سنٹا الف چاک گریباں کا (١٩٣٧ء، ظریف، دیوان جی، ٢:١)

١٢ - مارنا، رسید کرنا (جوتے مکے یا لات وغیرہ کے ساتھ)۔

"سانس میں لفظ اللہ کو جماؤ یعنی جب سانس اندر جائے تو تمام سینے اور شکم کو اس سے بھر دو۔" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٩٦:١)

١٣ - قائم کرنا، پیوست کرنا۔

"ابتداً تقلید آبائی نے مجکو اسلام پر جمائے رکھا۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد، ١٧٤)

١٤ - قائم رکھنا۔

"کھیت کے گھوڑوں کا جنگل تھا فوج تھی کہ ایک بڑا شہر دنگل تھا کوئی جماتا کوئی کوداتا۔" (١٨٦١ء، فسانۂ عبرت، ٧٨)

١٥ - (گھوڑا وغیرہ) ٹھہرانا، روکنا، ایک جگہ کھڑا کرنا۔

"حسن آرا دور کا بے گھوڑوں پر سوار . کبھی دوڑتے کبھی جماتے چلے جاتے تھے۔" (١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ١٥٩:١)

١٦ - (قدم) احتیاط سے رکھنا، (ٹھہر ٹھہر کر) چلنا۔

"پچیس روپے تصویر اتروائی دیئے کھانا کھلایا تو اب کپڑوں کی جما رہی ہے۔" (١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ١٩)

١٧ - تدبیر کرنا،ہموار کرنا، راضی کرنا۔

 سمجھ رکھ اس کو کہ اختر سے حسن تیرا ہے اگر ستارے نہ ہوں گے جمائے گا پھر کیا (١٨٦١ء، کلیات اختر، ١٥٣)

١٨ - چمکانا، جوڑنا۔

"دوسرا منتظر ہے کہ کسی طرح اس کے ہاں سے اکھڑے اور میں جماؤں۔" (١٩٠٦ء، مخزن، جون، ٢٣)

١٩ - مقرر کرنا، نوکری دلوانا، نوکر رکھنا۔

"چاروں طرف نوکروں کو جما دیا کہ رستہ روکے کھڑے رہو۔" (١٨٨٣ء، دربار اکبری، ١٦٤)

٢٠ - تعینات کرنا، مامور کرنا۔

"بہت سے نئے خوش رنگ بھبھکتے ہوئے پودے اس میں جمائے ہیں۔" (١٩٥٣ء، ممتاز حسین جونپوری (دیوان صفی)، ٢٣)

٢١ - بونا، کاشت کرنا۔

 جمائے مسی برگ سوسن تمام بسا سنبلِ تر سے گلشن تمام (١٨٩٠ء، کٹا۔)

٢٢ - لبوں پر مسی لگانا، حنا بندی کرنا، لاکھا جمانا۔

"بیوہ اور یتیموں کی آنکھیں قطرات شبنم کی مثل آنسوؤں کی اوس پلکوں پر جماتی ہیں۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٤٨)

٢٣ - بٹھانا، رکھنا، پرونا۔

"اور کچھ اسباب عشرت میسر نہیں تو وہی . ٹوپی . فقیر نے عید کی خوشی میں بانکی ترچھی جمائی۔" (١٩٠٨ء، صلائے عام، نومبر، ٥)

٢٤ - ڈھیر لگانا، انبار کرنا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

"بادشاہ کے دل میں یہ بات جمائی کہ دبیرالدولہ انگریزوں سے سازش رکھتے ہیں۔" (١٨٩٦ء، سیرت فریدیہ، ٢٧)

٢٥ - رکھنا، درست کرنا، منڈھنا، دبا کر بٹھانا۔

٢٦ - (بات وغیرہ) دل میں بٹھانا۔

جمانا کے مترادف

جوڑنا

جوڑنا, چپکانا

جمانا english meaning

To cause a cohesion (between two or more things) to cause to cohere; to cause to adhere or unite; to collectto accumulateamassstore up; to sum up; to cause (water) to congealto congealto form or make (ice); to consolidate; to cause to coagulateto form (coagulated milkor curds); to cause to take rootto plant (a treeshoot); to implant; to cause (one|s words to impress (a person)to bring (one|s words) home (to another); to fixto lay down; to lay off (a measurement) from a scale)coagulatecongealcurdlefix affixfreezehit (blow,etc)impress

شاعری

  • قدم جمانا ہے اور سب کے ساتھ چلنا ہے
    ہم اپنی راہ کے پتھر ہیں اور دریا بھی

محاورات

  • آسن جمانا
  • آسن جمانا (متعدی) جمنا
  • اپنی پنیری جمانا
  • اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنانا / جمانا /چننا / کھڑی کرنا
  • اعتراض جڑنا یا جمانا
  • ایک ڈگ جمانا
  • بات جمانا
  • بسترا بچھانا۔ جمانا۔ کرنا یا لگانا
  • پاؤں جمانا
  • پاؤں جمانا (یا گاڑنا)

Related Words of "جمانا":