جنتری کے معنی

جنتری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَن + تَری }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |ینتری| سے ماخوذ اردو زبان میں |جنتری| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے اور گا ہے بطور صفت بھی مستعمل ہے ١٧٩٢ء میں "دیوان محب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک اوزار جس میں چھید ہوتے ہیں اور تار کھینچنے کے کام آتا ہے","ایک اوزار کا نام جس میں بہت سے چھید ہوتے ہیں اور اس میں تار ڈال کر باریک یا لمبا کرتے ہیں","تقویم جس میں منجم روزانہ حالات اور تاریخیں درج کرتے ہیں","جننے والی عورت","حسابِ یکسالہ جس میں مُنجم ستاروں کی گردش و احوال مع تاریخ و سن درج کرتے ہیں","شعبدہ باز","نیرنگ ساز","ہندؤں کی ایک کتاب جس کی مدد سے ستاروں کی چال اور قسمت کا حال معلوم کیا جاتا ہے"]

ینتری جَنْتَری

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جَنْتَرِیاں[جَن + تَرِیاں]
  • جمع غیر ندائی : جَنْتَرِیوں[جَن + تَرِیوں (واؤ مجہول)]

جنتری کے معنی

١ - آلہ، اوزار؛ آلہ جرثقیل، (خود کار) مشین، جال، پھندا۔

"تارکشی کے عمل میں جبکہ تار جنتری میں دب کر نکلتا ہے تو سخت اور پھوٹک ہو جاتا ہے۔" (١٩٨٤ء، انجینیری کارخانے کے عملی چالیس سبق، ٥)

٢ - [ مجازا ] درست کرنے والی چیز، مصیبت یا تکلیف جو نیک بنا دے۔

"خانہ داری اس کے حق میں جنتری کا کام دیتی ہے کہ اس کے سارے بل نکل جاتے ہیں۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٢٠٧)

٣ - [ دب گری ] چمڑے کے باریک تسمے کاٹنے کا کنگھی نما اوازار۔ (اصطلاحات پیشہ وراں)

"عام جنتریوں میں بڑی دقت پیش آتی ہے . لیکن اس اردو تقویم . سے ہم نہ صرف صحیح سنہ اور تاریخ معلوم کر سکتے ہیں بلکہ دن بھی۔" (١٩٥٢ء، تقویم ہجری وعیسوی (مقدمہ)، ج)

٤ - وہ کتاب جس سے نظام سالانہ کی تاریخ وغیرہ کا تعین ہو۔

"منشی رحمت اللہ رعد نے کتاب حیات جاوید کا اشتہار جنتری میں بغیر میرے مشورے کے درج کرکے بڑی دقت میں ڈال دیا۔" (١٩٠١ء، مکتوبات حالی، ٤٠:١)

٥ - تقویم جس میں منجم ستاروں کی گردش مع تاریخ و سنہ لکھتے ہیں۔

جنتری کے مترادف

جادوگر, پترا

بھانمتی, پتّرا, تقویم, جادوگر, زیچ, سیمیاگر, عیّار, فریبی, ماں, مداری, مکار

جنتری کے جملے اور مرکبات

جنتری سازی

جنتری english meaning

a conjurerjugglerwizardbeat of drum for some announcementperforated steel plate for drawing wiresuch announcement

شاعری

  • سب زمانوں کا حال ہے اِس میں
    اِک وہی شام‘ جنتری میں نہیں!
  • سب زمانوں کا حال ہے اس میں
    اک وہی شام ، جنتری میں نہیں!
  • دیکھ لی جنتری زمانے کی
    وصل کا دن کسی برس میں نہیں
  • جنتری پتری تم سنکارا
    میں گل ہار ہمارا پیارا
  • چلمن سے بھی جو دیکھا تو ٹیڑھی نگاہ سے
    نکلے نہ جنتری سے بھی تار نظر کے بل
  • سوراخ سے جگر کے یوں آہ کھنچ کے نکلی
    جس طرح جنتری سے زر گر نے تار کھینچا
  • کیا جنتری میں کھینچتے ہیں بالوں کے تار بھی
    ڈاڑھی بڑھی ہے شیخ جی یا لم دراز ہے

محاورات

  • باباجی کے بابا جی بجنتری کے بجنتری
  • باجن دے بجنتری سوتی پڑی نہ چھیڑ
  • جنتری میں کھنچنا یا نکلنا

Related Words of "جنتری":