جنتی کے معنی

جنتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَن + نَتی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جنت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |جَنَّتی| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھولا بھالا","بہشت میں جانے والا","بہشت میں رہنے والا","بیکنٹھ باشی","جنت کا رہنے والا","دیکھئے: جنت","سُرگ باشی","سیدھا سادھا","فردوس نشیں"]

جَنَّت جَنَّتی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

جنتی کے معنی

١ - جنت سے منسوب یا متعلق، جنت کا، جنت نصیب، جنت میں جانے والا۔

"فاطمہ جنتی بی بیوں کی، اور حسن اور حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٢٦:٣)

٢ - [ مجازا ] بھولا، سیدھا سادھا، نیک۔ (جامع اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

جنتی english meaning

Of paradiseheavenlybanditblessedbriganddacoitfootpadhighwaymanrobber

شاعری

  • پیتا اگر علی کا تبرک وہ دوزخی
    ہوتا رضائے شاہِ ولایت سے جنتی
  • میرے جو جھوٹ کو نہ سمجھے مذاق
    اس کی جنتی پہ سات بار طلاق

محاورات

  • ادھورے کام اور جنتی لگائی کو کبھی نہ دیکھے۔ نفرت ہوجاتی ہے
  • جنتی نہ ڈھول بجتا
  • قسائی کی بیٹی دس برس میں بیٹا جنتی ہے
  • قسائی کی بیٹی دس برس کی بچہ جنتی ہے
  • نہ جنتی نہ ڈھول بجتا

Related Words of "جنتی":