جنرل کے معنی

جنرل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَن + رَل }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصل حالت اور معنی میں ہی انگریزی سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑے درجے کا","سالار اعظم","سپہ سالار","سردارِ فوج","عام مروجہ","فوج کا سب سے اعلیٰ عہدہ","قائد لشکر"]

General جَنْرَل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع استثنائی : جَنْرَلْز[جَن + رَلْز]","جمع غیر ندائی : جَنْرَلوں[جَن + رَلوں (واؤ مجہول)]"]

جنرل کے معنی

["١ - اعلٰی فوجی عہدہ جو کرنل سے اونچا ہوتا ہے، فوج کے اعلٰی عہدیدار یا سردار۔"]

["\"امریکن فوج کے جنرل مقیم دہلی نے از راہ عنایت اپنے خاص ہوائی جہاز کے یہاں بھیجنے کا انتظام کر دیا ہے۔\" (١٩٤٣ء، غبار خاطر، ٣٢)"]

["١ - عام، سب کا، جس میں کسی کل کے تمام یا اکثر اجزا شامل ہوں، جسے پورے یا اکثر اختیارات حاصل ہوں، اکثر تراکیب میں مستعمل۔"]

["\"یہی سوال اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش ہے۔\" (١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ١٤)"]

جنرل کے مترادف

بڑا, اعلی, سالار

اعلیٰ, اکثر, بڑا, جرنیل, جنرل, عام, عامہ, عمومی, مجموعي, معمولي, وامہ, کل, کلیہ

جنرل english meaning

General

شاعری

  • چھوڑو سب اور کام لپک جاؤ ساتھیو
    جنرل جو آگے جا چکے تم ان سے جا ملو

Related Words of "جنرل":