جنکشن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word junction meanings and details

جنکشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَنْک (ن مغنونہ) + شَن }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٩ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ریل کا اسٹیشن جہاں دو یا زیادہ لائنیں یا پٹریاں ملیں","ریلوے جنکشن","مقام اتصال","وہ جگہ جہاں دو چیزیں ملیں"]

Junction جَنْکْشَن

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جنکشن کے معنی

١ - وہ اسٹیشن جہاں مختلف سمتوں سے آنے والی ریل گاڑیوں کا میل ہوتا ہے۔

"پولیس والے ریل میں ایک ڈاکو یا خوفناک مجرم کی طرح ہر جنکشن پر تفتیش حال کرتے تھے۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، ١٤)

٢ - وہ جگہ جہاں دو چیزیں ملیں، مقام اتصال، جوڑ۔

"بالعموم جس جگہ دو نالے ملتے ہیں یعنی عین جنکشن پر جو درخت بلندی پر واقع ہو وہ (سانبھر) سینگ رگڑنے کے کام لایا جاتا ہے۔" (١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٢٥٤:١)

جنکشن or junction english Translation

junctionJunctionrailway junctiontall and fat (person)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!