جورو کے معنی

جورو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جو (و مجہول) + رُو }

تفصیلات

iاصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٣ء کو "وفات نامہ بی بی فاطمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جورنا سے","رفیقہ حیات","گھر والی","کد بانو"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جورو کے معنی

١ - بیوی، زوجہ۔

"جورو ساس نندوں کی کڑوی باتیں سنا کرے۔" (١٩٣٢ء، بیگموں کا دربار، ٦)

جورو کے مترادف

زوجہ, شریک حیات, عورت

استری, اہلیہ, بھارید, بیگم, بیوی, پتنی, تریا, تِریا, جوئے, زن, زوجہ, عورت, قبیلہ, لگائی, مہری

جورو کے جملے اور مرکبات

جورو جاتا, جورو خصم, جورو کا غلام, جورو کا مرید

جورو english meaning

a wifeA wifeconsortwife

شاعری

  • ناک تو خرطوم سے ہاتھی کی تیری کم نہیں
    پکڑے گہ جورو کا دامن اس سے گہ تو آستیں
  • میاں خفتی ہے جورو ہے جنونی
    انہوں نے بگڑا ہے آوے کا آوا
  • ہمارا گھر عنایت ہو گیا اب چڑیا خانہ سا
    ادھر جورو کی کل کل ہے ادھر بچوں کی کلبل ہے
  • لایا غضب میں شیخ کو جورو کا بندوبست
    مشکیں تڑا پلچ گئے جورو سے کرکے جست
  • بہن بھانجی اور جورو میں سن
    نکچھ فرق ہوچاڈھ سب پاپ پن
  • جورو اپنی پہ جب کرے ہے نظر
    اس کے کہتا ہے تب یہ گیدی خر
  • رسوائیاں اٹھائیں جورو عتاب دیکھا
    عاشق تو ہم ہوئے پر کیا کیا عذاب دیکھا
  • نہ فرزند ، جورو نہ بہائی (بھائی) نہ یار
    کوئی نا چہوڑاوے (چھُڑاوے) تجےھ اوس دیار
  • تو اس نے جورو کی نتھ اور ازار اتاری ہے
    ازار کیا ہے کہ جورو تلک بھی ہاری ہے

محاورات

  • ابرا کی جورو سب کی بھاوجہ
  • اگن کے بچے کھجور (- کھجوروں) میں <br>(- پر) بتانا
  • اندھے کی جورو کا اللہ بیلی (رکھوالی)
  • اندھے کی جورو کا اللہ بیلی / اندھے کا خدا رکھوالا (ہے)
  • انوکھی جروا (- جورو) ساگ میں شروا
  • اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا (گنا) ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا
  • ایک جورو سارے کنبے ‌‌کو بس ہے
  • ایک جورو کی جورو ایک جورو کا خصم۔ ایک جورو کا سیس پھول ایک جورو کی پشم
  • بپت سنگاتی ہی تین (بپت سنگھوٹی تین جنے) جورو بیٹا آپ
  • بچے کی ماں بوڑھے کی جورو سلامت رہے

Related Words of "جورو":