جوکر کے معنی

جوکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جو (و مجہول) + کَر }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "بحر تبسم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ شخص جو تماشوں میں مسخرے کا پارٹ کرے"]

Joker جوکَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : جوکَرز[جو (و مجہول) + کَرْز]
  • جمع غیر ندائی : جوکَروں[جو (و مجہول) + کَروں (و مجہول)]

جوکر کے معنی

١ - ایسا شخص جو تماشوں میں لوگوں کے تفتن طبع کے لیے عجیب سالباس پہن کر منحکہ خیز حرکات کرتا ہے، مسخرا۔

 میں جانتا ہوں میری طلب ہے اسی لیے وہ مجھ کو بزم غیر میں جوکر بنائیں گے (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٨٥)

٢ - تاش کا وہ پتا جس پر ایک مسخرے کی تصویر بنی ہوتی ہے (تاش کے کھیل میں عموماً اسے زائد پتا خیال کرتے ہیں، البتہ ضرورت پر اسے بھی استعمال کر لیتے ہیں خصوصاً فلیش وغیرہ میں)، اضافی پتا۔

"مجمع احباب میں اس کو وہی درجہ حاصل ہے جو تاش کی گڈی میں جوکر کو۔" (١٩٣٨ء، تحر تبسم، ٧٥)

جوکر کے مترادف

مسخرہ

مسخرا

جوکر english meaning

jokerJoker

Related Words of "جوکر":