جگری کے معنی

جگری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جِگ + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جگر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جگری| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٥ء میں "انشائے ہادی النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جگر سے تعلق رکھنے والا","دل و جگر سے نسبت رکھنے والا","رشہ دار","گہرا جیسے جگری دوست","گہرا دوست","متعلقہ جگر"]

جِگَر جِگْری

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

جگری کے معنی

١ - جگر سے منسوب یا متعلق، (مجازاً) سچا، پیارا، مخلص۔

"حامد میرا دوست تھا اور دوست بھی کیسا کہ جگری دوست۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٧٦:٥)

٢ - اندرونی، دلی، گہرا۔

 دل سے کبھی مٹنے کا نہیں داغ محبت دھبا یہ نگینے میں ہمارے جگری ہے (١٨٩٠ء، دیوان صفی، ١١٩)

٣ - جگر کے رنگ کا، کلیجا۔ (پلیٹس)

٤ - اپنا، رشتہ دار، قریبی۔ (جامع اللغات)

جگری english meaning

belonging to the liver or heart; hepatic; liver coloured; livid; dearbelovedintimateclose (friend)Belonging to the liverheartyintimate (friend)

شاعری

  • پہنے نبولی انگوٹھی وہ پری کا ٹکڑا
    دیدہ تر میں ہے لعل جگری کا ٹکڑا
  • پڑی گوش جاں میں عجب ندا کہ جگر نہ بے جگری رہی
    خبر تحیرّ عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی
  • سرد جھونکوں سے پڑی سینے میں ٹھنڈک جو ذری
    خود بخود بھرنے لگے لالے کے داغ جگری

محاورات

  • جگری ہی آڑے پر آڑے آتا ہے
  • جگری ہے اڑے پر آڑے آتا ہے

Related Words of "جگری":