جھاڑ بندی

{ جھاڑ + بَن + دی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھاڑ| کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے مشتق صیغہ امر |بند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٥ء میں "نو طرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جھاڑبَنْدِیاں[جھاڑ + بَن + دِیاں]
  • جمع غیر ندائی : جھاڑ بَنْدِیوں[جھاڑ + بَن + دِیوں (و مجہول)]

جھاڑ بندی کے معنی

١ - جھاڑ لٹکانے یا لگانے کا کام، جھاڑ فانوس سے مکان کی زیبائش کا عمل۔

"مکان خلوت سرا بادشاہی کا روشنی جھاڑ بندی کے سے مثل روز کے تاباں و درخشاں تھا۔" (١٧٧٥ء، نوطرز مرصع، تحسین، ١٧٥)