جھمکیلا کے معنی

جھمکیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھم + کی + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھمک| کے ساتھ |یلا| بطور لاحقہ صفت لگانے سے |جھمکیلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "معلم ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["جَھمَک "," جَھمْکِیلا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جَھمْکِیلے[جَھم + کی + لے]
  • جمع : جَھمْکِیلے[جَھم + کی + لے]
  • جمع غیر ندائی : جَھمْکِیلوں[جَھم + کی + لوں (و مجہول)]

جھمکیلا کے معنی

١ - چمکیلا، شان دار۔

"ان کے شہید ہونے یا وفات کے بعد وہ جھمکیلے اور فوق البھڑک الفاظ میں . حالات کو رنگا جاتا تھا۔" (١٩١١ء، معلم ثانی، ٣)