جھن جھن کے معنی

جھن جھن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھن + جَھن }

تفصیلات

iحکایت الصوت کے حوالے سے اسم |جھن| کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "قواعد العروض صبا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم صوت ( مؤنث - واحد )

جھن جھن کے معنی

١ - گھنگھروؤں کی آواز، جھانج یا پاؤں کے زیوروں کی آواز۔

 تجھ کو مجھ سے پریم ہے تو بے کلی ہے میری چاہت میں تیری پائلیا کی جھن جھن سارے بھید بتاتی ہے (١٩٦٥ء، چاند کی پتیاں، ٢٦)

٢ - دھات کے ظروف کھڑکنے کی آواز۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

جھن جھن کے مترادف

جھنکار