جھولنا کے معنی

جھولنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُھول + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |ہوال ی| سے ماخوذ |جھولنا| اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آویزاں ہونا","ادھر اُدھر ہلنا","ایک قسم کا گیت یا نظم","جھولے پر بیٹھ کر پینگ لینا","جھوٹے وعدے پر امیدوار رہنا","حرکت دینا","فقیروں کی تھیلی جس میں بھیک ڈالتے ہیں","کام میں رُکا یا اٹکا رہنا","کوکھ کا گوشت","ہلانا جیسے پنکھے کو"]

ہوالی جُھولْنا

اسم

فعل لازم

جھولنا کے معنی

١ - ادھر سے ادھر جنبش کرنا، ادھر حالت میں ایک سمت سے دوسری سمت میں آنا جانا، جھونٹا لینا، ہلکورے کھانا، جھولے یا پنڈولے میں جھونکے لینا۔

 دیر ہوتی ہے بس اب بیٹھ بھی جاؤ اٹھ کر جلدی جھول آئیں گے بارش بھی کھڑی ہے سر پر (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٩٥)

٢ - آدھ بیچ میں رہ جانا، اٹک کر رہ جانا، لٹک جانا۔

"بسم اللّٰہ خاصی دھوم دھما سے مراد آباد میں ہو چکی تھی مگر ابھی تک قاعدہ ہی میں جھول رہی تھی" (١٩٢٤، سراب عیش، ٢٧)

٣ - مدت تک کسی ایک حالت میں رہنا۔

"بچپئے میں ہمیشہ مریل بھنکتے ہوئے روگیلے اور جھولتے رہے" (١٩٢٣، عصائے پیری، ١٠٩)

٤ - منڈلانا، اردگرد پھرنا، لوٹ لوٹ کر آنا۔

"چالیس روز تک رستم مرزا قلعہ پر جھولا کیا، پھر دونوں بھائیوں میں صلح ہو گئی" (١٨٩٧، تاریخ ہندوستان، ٤٦٧:٨)

٥ - (کسی امید میں) پڑا رہنا، پریشان رہنا۔

"کیا یہ مناسب ہے کہ. وہ اس قدر آپ کے ہاں امیدواری میں پڑے جھولا کریں" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٤١:١)

٦ - جھومنا۔

 مستی ہست حلقے کے تھے بے شمار شبینے میں جھولتے تھے سو کے ہزار (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ٤٦۔)

٧ - لٹکنا، آویزاں ہونا۔ (جامع اللغات)

جھولنا english meaning

to move or swing to and fro (as a fan); to shakeput in motionstiragitate (as water)away to and frobe a milling crowdcradleoscillatepot-belliedrock in cradleswingswing |~CAUS|

محاورات

  • تلوار عرش پر (سے) جھولنا
  • جھولا جھولنا
  • دروازے پر ہاتھی جھولنا یا جھومنا
  • عرش پر جھولنا
  • عرش سے جھولنا
  • عرش میں جھولنا
  • ہاتھی جھولنا

Related Words of "جھولنا":