جھٹک کے معنی

جھٹک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھٹَک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں |جھٹکنا| سے مشتق اسم مصدر |جھٹک| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء میں بندہ نواز کے قلمی نسخہ "رموز الکاسبین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُلجھنا","جھڑجھڑانا","جنبش دینا","جھٹکا دینا","جھٹکنا کا","دھکیل دینا یا پھینک دینا","ہچکولا دینا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جھٹک کے معنی

١ - جھٹکنا کا عمل۔

 دور بیٹھے جھٹک سے دامن کے خشک کر دے یہ چشم تر کو ذرا (١٨٥٨ء، کلیات تراب، ٢٩)

٢ - [ سائنس ] ایک آلہ جو شیشے کے ایک جار اور چابی وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے اور ہوا کے دباؤ سے متعلق تجربات کرنے کے کام آتا ہے۔

"آہنی تار کے پھرانے سے اس جھٹک کے آلے کے قطعے آن واحد میں کھل جائیں گے۔" (١٨٣٨ء، ستۂ شمیسہ، ٢١:٤)

٣ - جنبش، اچھال۔

"کنپٹی یا پات کی شریان میں اور جس قدر عضو قلب سے دور ہوگا اسی قدر دیر میں یہ جھٹک محسوس ہوگی۔" (١٩٠٧ء، مخزن، اپریل، ١٥)

جھٹک کے جملے اور مرکبات

جھٹک مٹک

جھٹک english meaning

A jerkwrenchshake; a torsturow; a twitch; stitchhalf boiledhalf cookedparboiled

شاعری

  • سمیٹو بکھرے بالوں کو جھٹک دو خاک دامن سے
    یہ کیا صورت بنائی ہے بس اٹھو میرے مدفن سے
  • خاک برباد نہ دے اپنے ہوا خواہوں کی
    اے مری جان جھٹک مت تو غبار دامن
  • جھٹا پٹ میں جھٹکتے تجھ جھٹک کر دھاں تے اُٹھ گئی سو
    جھٹکنا تیرے داون کا لگیا ہے و ہینج جھٹکا خوش
  • جھٹا پٹ کر جھٹک جُھٹ مُٹ سوں جھٹ دے جھٹ سو تو اس تے
    جھٹا جھٹ جھٹ اپس لاکر مرا پاڑی ہے جھٹ میں دل
  • وہ کہنی اس کی نئے سر سے سو مردہ کہنہ جلا دیوے
    اور ہاتھوں ہی کے اشروں سے وہ الٹی جھٹک پھر ایسی ہے
  • دور بیٹھے جھٹک سے دامن کے
    خشک کردے یہ چشم تر کو ذرا
  • نگاہ لڑائی ہے اس نے جس دم جھٹک لیا جھپ تو دل کو میرے
    ادا ادا نے ادھر دبوچا پلک پلک نے اُدھر اُچھالا
  • جھٹا پٹ میں جھٹکتے تجھ جھٹک کر دھاں تے اٹھ گئی سو
    جھٹکنا تیرے داون کا لگیا ہے وہینچ جھٹکا خوش
  • چمکا ہوا ہے فصل بہاری سے داغ دل
    وہ بھی ہماری آگ پہ دامن جھٹک گئے
  • ہوئی ہے عمر کہ ہم لگ رہے ہیں دامن سے
    جھٹک نہ دیجیو پیارے غبار کے مانند

محاورات

  • جھاڑا (جھٹکا) پھرنا
  • دامن جھٹک لینا
  • دامن جھٹک کر چلے جانا
  • دامن جھٹک کر کھڑا ہوجانا
  • من اٹکا تن جھٹکا
  • منہ جھٹک جانا، جھٹکنا
  • ہاتھ جھٹکنا

Related Words of "جھٹک":