گرانا کے معنی
گرانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِرا + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل |گرنا| کا تعدیہ |گرانا| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پٹک دینا","درجہ کم کرنا یا توڑنا","دے مارنا","قیمت کم کرنا","مرتبہ گھٹانا","مسمار کرنا","مضمحل کرنا","مول گھٹانا","نڈھال کرنا","نیچے ڈالنا"]
گِرْنا گِرانا
اسم
فعل متعدی
گرانا کے معنی
الجھ پڑتے ہو آؤ دیکھو نہ تاؤ گرائے نہ تم کو تمہارا ہی داؤ (١٩١٠ء، قاسم اور زہرہ، ٧٧)
ظاہر میں تو حجاب ہو در پردہ سامنا پردا اب اس ادا سے گراتے نہیں ہو تم (١٩٢٦ء، نقش و نگار، ١٥٣)
"یہ سچ ہے کہ زمانۂ گزشتہ کے واقعات نے ہم کو گرادیا ہے لیکن موجودہ زمانے کے حالات ہم کو ابھار رہے ہیں۔" (١٨٩٥ء، مقالات حالی، ١٩١:١)
"پھر عباس مردانگی سے مشک بائیں کاندھے پر لیے، آہ اوس ملعون نے وہ ہاتھ بھی گرایا۔" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٧١)
"آپس میں ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو گرانے کی کوششیں کرتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٩٤)
سکھ نے گرو کے نام کو بٹہ لگا دیا مندر کو برہمن کے چلن نے گرادیا (١٩٤٨ء، سرودو فروش، ٣٥)
"اول اول مصدر پر (ناگرا کے یا اس کے الف کو ے سے بدلنے کے بعد) ہار، ہارا (ہاری، ہارے، ہاریوں) اضافہ کر کے اسم فاعل بنایا گیا۔" (١٩٨٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، ٣٢)
"جہاز کے روانہ ہوتے متلی نے گرا دیا۔" (١٩٤٤ء، سوانح عمری و سفرنامہ، ١٨٣)
"نجم نے بڑھ کر پھاٹک گرایا، نورالدہر قلعے کے اندر آئے۔" (١٩٠٠ء، طلسم خیال سکندری، ٢٦٤:٢)
گرانا english meaning
to cause to fallto fell; to cast downthrow down; to break down; to overthrowoverturnupset; to let fallto drop; to bring lowreduceruin destroy; to spillshed; to strike.
شاعری
- شمشیر و دست و بازو کے ہیں یہ بہت بلی
اپنا تو حرف حق سے گرانا نہیں شعار
محاورات
- آنکھ سے گرا دینا یا گرانا
- آنکھوں سے گرا دینا یا گرانا
- بات میں گرادینا یا گرانا
- پسینے پر لہو گرانا
- خرمن ہستی پر بجلی گرانا
- دل سے گرانا
- دو آنسو بہانا ڈالنا ۔ یا گرانا
- سر پر پہاڑ گرانا
- لہو پسینے پر گرانا
- مار گرانا