جھیل کے معنی

جھیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جِھیل }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |کشیر| سے ماخوذ |جھیل| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لینا","بڑا چشمہ","پانی کا قطعہ جو چاروں طرف خشکی سے گھرا ہوا ہو","پانی کا وہ قطعہ جو چاروں طرف سے خشکی سے محیط ہو","پانی کا وہ قطعہ جو چاروں طرف سے خشکی سے محیط ہو","جھیلنا کا","گیت کا وہ حصہ جو مدھم آواز سے کہا جائے","گیت کا وہ حصہ جو مدھم یا نرم آواز سے کہا جائے","نیچی زمین"]

کشیر جِھیل

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جِھیلیں[جھی + لیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : جِھیلوں[جھی + لوں (و مجہول)]

جھیل کے معنی

١ - پانی کا وسیع قطعہ جو خشکی کے درمیان واقع ہو، تال، بڑا تالاب۔

"کسی بڑے چشمے یا جھیل اور سمندر کی مجاورت موسم کو خوش گوار بنا دینے کے لیے بہت ممدو معاون ثابت ہوتی ہے۔" (١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٠)

٢ - دلدل، کیچڑ، چہلا۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

"زمین جس پر کچھ محصول نہیں لگتا ان کے نام یہ ہیں. نالا، ندی، جھیل، نہر۔" (١٨٤٦ء، کھیت کرم، ٤)

٣ - نیچی زمین، نشیبی زمین۔

جھیل english meaning

a poola shallow lake; a marshmorassswamp(in music)(in music) pianoabandonlakepianissimopianopoolrenounce

شاعری

  • بَس گئیں یُوں مری آنکھوں میں کسی کی آنکھیں
    ڈھونڈتا پھرتا ہوں ہر جھیل میں اپنی آنکھیں
  • جاتی ہے کسی جھیل کی گہرائی کہاں تک!
    آنکھوں میں تری ڈوب کے دیکھیں گے کسی دن
  • کچھ ایسے اُس کی جھیل سی آنکھیں تھیں ہر طرف
    ہم کو سوائے ڈوبنے کے راستہ نہ تھا
  • امجد وہ آنکھیں جھیل سی گہری تو ہیں مگر
    ان میں کوئی بھی عکس مرے نام کا نہیں
  • طفل کا جو وعدہ تھا نہ چھوڑا وہ ادھورا
    دکھ جھیل کے غم سہہ کے کیا بات کو پورا
  • ہاں کیوں نہ پارا تو چلوں خمیازہ جھیل کر
    ڈوبے مری بلا عرق انفعال میں
  • مسطح زمیں میل در میل تھی
    نہ دریا چہ تھا کوئی نہ جھیل تھی
  • اگر عرش کوں کوئی سٹے ٹھیل کر
    توں جیوں گیند امانت لیوے جھیل کر
  • ہوئی ہنس کوں گلبار پھولاں کی بیل
    کئی بگ کے زنگ منھور غنچیاں کی جھیل
  • کہ جب اصل سیتی سیادت کی بیل
    چل بن میں ہستی کے جب باند جھیل

محاورات

  • آسمان نے ڈالا زمین (دھرتی) نے جھیلا
  • بات کو جھیلنا
  • زخموں پر زخم جھیلنا / کھانا
  • زخموں پر زخم جھیلنا یا کھانا
  • سختی یا سختیاں اٹھانا۔ جھیلنا یا کھینچنا
  • سرد گرم جھیلنا
  • ماگھ پوس کی بادری اور کنوار کا گھام، ان سب کو جھیل کر کرے پرایا کام
  • مصیبت اٹھانا (یا بھرنا یا بھگتنا یا جھیلنا)
  • مصیبت پیٹنا یا جھیلنا
  • کس کس دکھ کو جھیلا ہے

Related Words of "جھیل":