جہان کے معنی

جہان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَہان }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مستعمل ہے۔ دنیا کے معنوں میں۔ اردو میں داخل ہو گیا اور اپنی اصلی حالت برقرار رکھی سب سے پہلے "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں ١٦١١ء کو مستعمل ملتا ہے۔, m["اہلِ دنیا","خط ارض","مخلوقِ خلق"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جَہانوں[جَہا + نوں (و مجہول)]

جہان کے معنی

١ - دنیا، عالم

 نہیں ہے اور خوباں میں جہاں کے ترے ناز و تجمل کا تماشا  آپ کی درگاہ کا اللہ رے فیض اس کا ہر حجرہ جہانِ فیض ہے (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ١٥٠)(١٩١٩ء، در شہوار، بے خود، ٩٠)

٢ - دنیا کے لوگ۔

"جس وقت وہ سنے گا تو فیض لطف اس کا خود بخود تمام جہان کو پہنچ جائے گا"۔ (١٨٨٧ء، سمندانِ فارس، ١١:٢)

جہان کے جملے اور مرکبات

جہان آب و گل, جہان آفرین, جہان بین, جہان استاد, جہان آباد, جہان پانی

جہان english meaning

The world

شاعری

  • جب اُٹھے گا جہان سے یہ نقاب
    تب ہی اس کا حجاب نکلے گا
  • ستم سے گویہ ترے کشتہ وفا نہ رہا
    رہے جہان میں تو دیر میں رہا نہ رہا
  • جاتا وہی سُنا ہمہ حسرت جہان سے
    ہوتا ہے جس کسو سے بہت پیار عشق کا
  • نہیں جہان میں کس طرف گفتگو ویسی!
    یہ ایک قطرہ خون ہے طرف خدائی کا
  • حاصلِ دو جہان ہے اک حرف
    ہو مری جان آگے تم مختار
  • میر عمداً بھی کوئی مرتا ہے
    جان ہے تو جہان ہے پیارے
  • دیا دکھائی مجھے تو اسی کا جلوہ میر
    پڑی جہان میں جاکر نظر جہاں میری
  • بے چینیاں سمیٹ کے سارے جہان کی
    جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنادیا
  • ثابت ہے بے دلیل دو رنگی جہان کی
    کچھ حاجتِ گواہی جواز نہیں مجھے
  • جہان نو کو شعورِ مسافرت دیں گے
    ہم اپنے خون کی شمعیں جلا کے رستے میں

محاورات

  • آپ اچھے جہان اچھا
  • آپ زندہ جہان زندہ آپ مردہ جہان مردہ
  • آپ مرے جگ (جہان) پرلو
  • آنکھوں میں جہان (عالم) اندھیر۔ تاریک یا سیاہ ہوجانا یا ہونا
  • اپنی جان ہے تو جہان
  • احسان لیجئے جہان کا نہ لیجئے شاہجہان کا
  • احسان لیجیے جہان کا نہ لیجیے شاہجہان کا
  • اس کے قلم نے ایک جہان سے لڑائی باندھ رکھی ہے
  • بھنگ کہے میں رنگی جنگی پوست کہے میں شاہجہان۔ افیم کہے میں چنی بیگم مجھ کو پی کے جائے کہاں
  • جان ہے تو جہان ہے۔ جان ہے تو سب کچھ

Related Words of "جہان":