حاضری کا کھانا کے معنی

حاضری کا کھانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حا + ضِری + کا + کھا + نا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حاضری| کے بعد |کا| بطور حرف اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم |کھانا| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٩ء کو "رسالہ تعلیم النفس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : حاضِری کے کھانے[حا + ضِری + کے + کھا + نے]
  • جمع : حاضِری کے کھانے[حا + ضِری + کے + کھا + نے]

حاضری کا کھانا کے معنی

١ - وہ کھانا جو دن میں پہلی مرتبہ کھایا جائے، ناشتا، وہ کھانا جو بعد دفن میت مرنے والے کے گھر بھیجا جاتا ہے۔

"گھر میں چولھا پٹ پڑا تھا لیکن حاضری کا کھانا نصیرالدین کے ہاں سے آ گیا تھا۔" (١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٦٠١)