حالت نزع کے معنی

حالت نزع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حا + لَتے + نَزْع }

تفصیلات

iدو عربی اسما |حالت| اور |نزع| کے درمیان کسرۂ اضافت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

حالت نزع کے معنی

١ - جاں کنی کی حالت، دم توڑنے کی کیفیت۔

"آپ کی ایک نواسی حالت نزع میں تھیں . آپ نے اس کی حالت دیکھی تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٩٩:٢)