حامل حدیث کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word haamil-e-hadees meanings and details
حامل حدیث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حا + مِلے + حَدِیث }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |حامل| کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |حدیث| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٠ کو "سیرۃ النعمان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
حامل حدیث کے معنی
١ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، تقریر یا بیان کا ایسا راوی یا محدث جسے بہت سی حدیثیں یاد ہوں، حدیثوں کا حافظ، جسے بے شمار حدیثیں ازبر ہوں۔
"حاملین و حافظ حدیث بھی سب کے سب عجمی تھے۔" (١٩٦٩ء، عہد اسلامی میں سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ٤٦٧)