حجاب غینی کے معنی
حجاب غینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حِجا + بے + غَے (ی لین) + نی }
تفصیلات
iدو عربی اسما |حجاب| اور |غینی| کے درمیان کسرۂ صفت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "کلام المرغوب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حجاب غینی کے معنی
١ - [ تصوف ] جلد دور ہونے والا حجاب (بہ خلاف حجاب رینی)۔
"حجاب دو قسم کا ہوتا ہے ایک حجاب رینی، یہ وہ حجاب ہے جس سے ہم اللہ کے ساتھ پناہ مانگتے ہیں دوسرا حجاب غینی ہے یہ جلد دفع ہو جاتا ہے اس کی تصریح یوں ہے کہ ایک انسان وہ ہے کہ اس کی ذات تصدیق حق کے لیے جب حجاب ہو جاتی ہے تو اس کے نزدیک حق و باطل برابر ہوتا ہے۔" (١٩٧٣ء، کلام المرغوب، ٧١)