حجامت کے معنی

حجامت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَجا + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم |حجام| کے ساتھ عربی قواعد کے مطابق |ت| لگانے سے |حجامت| بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء میں "قصۂ تمیم انصاری" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصلاحِ خط","اصلاح سازی","بال کاٹنا","بال کاٹنا / کٹوانا","حجام کا پیشہ","داڑھی مونڈنا","سر مونڈنا","عربی میں اس کا تلفظ حِجامَت ہے"]

حجم حَجّام حَجامَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : حَجامَتیں[حَجا + مَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : حَجامَتوں[حَجا + مَتوں (واؤ مجہول)]

حجامت کے معنی

١ - سر یا داڑھی اور مونچھوں کے بالوں کی صفائی اور درستی جو نائی سے کرائی جائے۔ مُو تراشی، اصلاح گیسو۔

"جمعہ کو ان کو غسل اور حجامت کرنے کی اجازت دیتا" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہدو سطٰی کی ایک جھلک، ٢٢٠)

٢ - سر، داڑھی اور مونچھوں کے قابل اصلاح بال۔

"دیکھا کہ پھٹے کپڑے پہنے ہے، حجامت بہت بڑھی ہوئی ہے" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، میرزا جان، ٣٤٢)

٣ - پچھنے لگانے کا کام۔

"اس نے رگ زنی، حجامت اور ارسال علق کا مطالعہ کیا" (١٩٥٩ء، مقدمۂ تاریخ سائنس (ترجمہ)، ١، ٥٨٢:٢)

حجامت کے جملے اور مرکبات

حجامت گھر

حجامت english meaning

the craft or art of the hajjamand the operation that he performs; cupping; shaving; a shavehair cutshavingspark |P|

شاعری

  • ٹکٹ بانڈ اسٹامپ تاوان چندے
    بناتے ہیں مل کر حجامت ہماری
  • ایسے مونڈے میں نے کتنے بے شعور
    ہے حجامت اس بھی فرقے کی ضرور

محاورات

  • اس سے خوب حجامت کرائی
  • حجامت بنانا
  • حجامت کردینا یا کرنا ہوجانا یا ہونا
  • عاشق ‌کی ‌حجامت ‌ہوتی ‌ہے

Related Words of "حجامت":