حراست کے معنی

حراست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حِرا + سَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم کیفیت ہے۔ اصلی حروف (ح، ر،س) ہیں۔ اردو میں ١٨٥١ء کو "عجائب القصص (ترجمہ)" میں استعمال کیا گیا۔, m["حفاظت کرنا","(حَرَسَ ۔ حفاظت کرنا)"]

حرس حِراسَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : حِراسَتیں[حِرا + سَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : حِراسَتوں[حِرا + سَتوں (و مجہول)]

حراست کے معنی

١ - محافظت، نگہبانی، نگرانی، پاسبانی

"ان کو لازم ہے کہ ان کی حراست میں از حد کوشش کریں"۔ (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣١٧)

٢ - گرفتاری، حوالات، نظربندی۔

"صاحب نے خفا ہو کر کہا اپنے آدمی کا نام بتاؤ نہیں تو تمھیں حراست میں رکھیں گے"۔ (١٩١٧ء، مراری دادا، ٣٤)

حراست english meaning

watchingguarding; carechargecustody; guardescortarrest or guardcarecustodygame preservehunting ground

محاورات

  • حراست میں ہونا

Related Words of "حراست":