حرف کے معنی
حرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَرْف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٢٠ء میں "قواعد زبان اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَرَفَ ۔ الٹنا)","پہاڑ کا بالائی حصہ","جزوِ لفظ","حرف تہجی","علامت آواز","قلم کا سرا جس میں ٹیڑھا قط ہو","نشانِ صوت","وہ لفظ جس کے معنی بغیر دوسرے لفظ کے سمجھ میں نہ آئیں","وہ نشان جو آواز کو ظاہر کرے","ٹیڑھا لکھنا"]
حرف حَرْف
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : حُرُوف[حُرُوف]
- جمع غیر ندائی : حَرفوں[حَر + فوں (واؤ مجہول)]
حرف کے معنی
"الف اپنے بعد والے حرف سے مل کر کبھی نہیں آتا" (١٩٧٧ء، اردو املا اور رسم الخط، ١٧)
میرے ہی خدوخال ہیں میرے تمام حرف میں نے کیا خود اپنا تماشا کتاب میں (١٩٧٩ء، جزیرہ، ٢٨)
کہیں پیامِ زبانی خطوں سے بہتر ہے یہ حرف کان میں قاصد کے میں نے ڈال دیا (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٩٥)
لکھنے پر اس کے کس کی زباں پر ہے جائے حرف شکوہ کریں عبث ہیں جو لوح و قلم سے ہم (١٧٨٦ء، حاتم، دیوان زادہ (ق)، ١٢٨)
ہے حرف کامیابئی دشمن میں ہمنشین مت کہہ درست و ہم غلط کار ہے غلط (١٨٥١ء، مومن، دیوان، ٧٣)
پیری میں ہے حرف زندگی پر جو قد خمیدہ ہے وہ لا ہے (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٢٩)
"عربی زبان کے قواعد نویسوں نے اسم، فعل، حرف، کلمہ کی صرف تین قسمیں کی ہیں" (١٩٧٢ء، اردو قواعد، ڈاکٹر شوکت سبزواری، ٨)
"رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا مجھکو جبرئیل نے قرآن پڑھایا ایک حرف پر پھر میں نے ان سے دوہرا کر پڑھوایا پس میں برابر زیادہ پڑھواتا رہا اور وہ زیادہ کرتے گئے یہاں تک کہ سات حرف یعنی (قراۃ) تک پہنچے" (١٨٧٠ء، خطبات احمدیہ، ٤٣٦)
حرف کے مترادف
آکار, بات, لفظ, کلمہ
افسوس, الزام, اکھّر, بات, جملہ, چوٹی, چٹان, حیف, خامی, دریغا, سخن, سرا, طنز, عیب, لفظ, نقص, کلمہ, کمی, کنارہ
حرف کے جملے اور مرکبات
حرف تمنا, حرف شناس, حرف تخصیص, حرف عطف, حرف فاعلی, حرف قید, حرف گرم, حرف گو, حرف گوئی, حرف گیر, حرف شنو, حرف صحیح, حرف علت, حرف غلط, حرف ناشنو, حرف ناشنوی, حرف نائرہ, حرف ندا, حرف ندبہ, حرف نسبت, حرف مطلب, حرف معجمہ, حرف معنوی, حرف مفتوح, حرف مفرد, حرف مکتوبی, حرف مکرر, حرف مکسور, حرف ملفوظی, حرف ممدودہ, حرف منقوطہ, حرف مہملہ, حرف مدعا, حرف مرکب, حرف مزید, حرف مشروق, حرف مشدد, حرف مضموم, حرف گیری, حرف متحرک, حرف متشابہ, حرف مجوف, حرف محرف, حرف مخلوط, حرف زنی, حرف زیرلب, حرف سرائی, حرف شرط, حرف شکایت, حرف شناسی, حرف دخیل, حرف ربط, حرف ردف, حرف روی, حرف زن, حرف تنکیر, حرف جار, حرف حرف, حرف حصر, حرف حق, حرف خروج, حرف تاکید, حرف تراش, حرف تردید, حرف تشبیہ, حرف تعریف, حرف تفسیر, حرف آشنائی, حرف باطل, حرف بحری, حرف بری, حرف بیان, حرف تاسیس, حرف انداز, حرف اندازی, حرف انکار, حرف اول, حرف آخر, حرف آشنا, حرف استشنا, حرف استدراک, حرف استفہام
حرف english meaning
changingaltering; inverting; extremityvergebordermarginbrinkbrow; summit of a mountain; nib (of a writing-reed) obliquely cut; a letter of the alphabet; (in Gram.) an indeclinable worda particle; blamecensurereproach(gram) particle(gram.) particle(of buil- ding) lie in ruins(pl حروف haroof) letter of the alphabet(rare) brinka wordbe buriedblamecome to dustdiehandwritingletterletter of the alphabetspeechtalkthe particle (in gram)
شاعری
- ہے متحد نبی و علی و وصی کی ذات
یاں حرف معتبر نہیں ہر بوالفضول کا - حرف نہیں جاں بخشی میں اُس کی خرابی اپنی قسمت کی
ہم سے جو پہلے کہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا - لکنت تری زبان کی ہے مسحر جس سے شوخ
اک حرف نیم گفتہ نے دل پر اثر کیا - ہم نے جانا تھا لکھے گا تو کوئی حرف اے میر
پر ترا نامہ تو اک شوق کا دفتر نکلا - سیکڑوں حرف ہیں گرہ دل میں
پر کہاں پایئے لب اظہار - گو غزل ہوگئی قصیدہ سی
عاشقوں کا ہے طول حرف شعار - ہم تو اک حرف کے نہیں ممنون
کیسا خط و پیام ہوتا ہے - نہ شکوہ شکایت نہ حرف و حکایت
کہو میر جی آج کیوں ہو خفا سے - چل قلم غم کی رقم کوئی حکایت کیجئے
ہر سر حرف پہ فریاد نہایت کیجئے - آزردہ خاطروں سے کیا فائدہ سخن کا
تم حرف سر کروگے ہم گریہ سر کریں گے
محاورات
- آبرو پر حرف آجانا یا آنا
- آبرو پر حرف آنا
- اس پر چار حرف بھیجتا ہوں
- ایسے پر تین حرف
- ایسے پرتین حرف بھیجتے ہیں
- ایک حرف پڑھا گیا ہو تو دیدے پھوٹیں
- ایک حرف نہ آنا
- برا کہنے والے پر تین حرف
- تین حرف بھیجنا
- چار حرف بھیجنا