حرم کے معنی

حرم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَرَم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تمدن عرب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَرَمَ ۔ منع کرنا)","امیروں کی عورتیں","اندرون خانہ","بیت الحرام","خانہ کعبہ","زنان خانہ","زنانہ محلات","منکوحہ لونڈی","کعبتہ اللہ","کعبہ کی چار دیواری"]

حرم حَرَم

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : حَرَمَین[حَرَمَین (یائے لین)]

حرم کے معنی

١ - [ مذکر ] قابل عزت شے، مقدس چیز، احترام کے لائق، محترم، لفظ

"لفظ حرم عربی میں عموماً کل ان چیزوں پر مشتمل ہے جن کی حرمت کی جاتی ہے۔" (١٨٩٧ء، تمدن عرب، ٣٧٩)

٢ - [ مذکر ] مکے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کا علاقہ حرم کہلاتا ہے اسے حرم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے ان کی عزت قائم کی ہے اور ان مقامات پر بعض افعال اور اقدامات ممنوع ہیں مثال کے طور پر یہاں جنگ نہیں ہو سکتی درختوں کو نہیں کاٹا جا سکتا نیز اس میں داخل ہونے والا ہر گزند سے محفوظ ہو جاتا ہے (جب دونوں حرم مراد ہوں تو انھیں عموماً "حرمین" کہتے ہیں)۔

"اسلامی اصطلاح میں مکے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کے علاقے کو حرم کہتے ہیں۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٧٧٢)

٣ - [ مذکر ] خانہ کعبہ کے گرداگرد کا علاقہ جہاں جنگ وغیرہ ممنوع ہے، خانہ کعبہ کی چار دیواری یا احاطہ، خانہ کعبہ۔

 بظاہر دکھائی یہی دے رہا ہے کہ یہ لوگ محو طواف حرم ہیں مگر میں کہوں گا کہ یہ الجزائر کی جانب کروڑوں کے اٹھتے قدم ہیں (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٣٣٤)

٤ - [ مذکر ] اسلام، مرکز اسلام۔

 ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٠١)

٥ - [ مذکر ] زنان خانہ، گھر کا وہ حصہ جس میں عورتیں رہتی ہیں۔

"حرم کا لفظ زنان خانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جہاں غیر مرد نہ جا سکیں۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٧٧٢)

٦ - [ مذکر ] اشراف کے گھر کی عورتیں۔

"سلطان صلاح الدین نے حرم شاہی کے ساتھ اچھا سلوک کیا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٧٥٤:٣)

٧ - [ مذکر ] حضرت امام حسین کے اہل بیت۔

 سننے بھی نہ پائے تھے حرم یہ خبر یاس ناگاہ مچا شور کہ مارے گئے عباس (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مراثی، ٧٦:٢)

٨ - [ مونث ] بیوی۔

"بہ نسخہ حضرت حفصہ (آنحضرت صلعم کی حرم محترم اور حضرت عمر کی صاحبزادی) کے گھر میں رکھوا دیا گیا۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٧٣:١)

٩ - [ مونث ] لونڈی، باندی جس کو بیوی بنا لیا گیا ہو۔

"قیدی عورتیں عین میدان جنگ میں حرم بنا لی جاتیں ہیں حالانکہ قرآن مجید میں ان دعووں کے ثبوت میں ایک جملہ بھی موجود نہیں ہے۔" (١٩١٢ء، تحقیق الجہاد، ٢٢٣)

حرم کے مترادف

احاطہ, کعبہ

احاطہ, امہ, اہلیہ, باندی, بیگم, بیویاں, پتنی, پرستار, پھٹکار, خادمہ, رنواس, زوجہ, سُریت, لونڈی, مدخولہ, ممانعت, منکوحہ, کنیز

حرم کے جملے اور مرکبات

حرم شریف, حرم کعبہ, حرم نبوی, حرم ابراہیم, حرم سرا

حرم english meaning

forbiddenopening on the northsacredsanctuarystatistical |P|the four boundries of Ka|abathe Ka|aba close, sanctuary, women|s apartment harem seraglio, wifethe sanctuary of Makkahwifewomen|s apartment

شاعری

  • کس کا کعبہ‘ کیسا قبلہ‘ کون حرم ہے‘ کیا احرام
    کوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا
  • جامۂ احرامِ زاہد پر نہ جا
    تھا حرم میں لیک نامحرم رہا
  • ہم نہ کہتے تھے کہ مَت دَیر و حرم کی راہ
    اب یہ دعویٰ ہشر تک شیخ و برہمن میں رہا
  • کس کا کعبہ‘ کیا قبلہ‘ کون حرم ہے‘ کیا احرام
    کوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا
  • یہیں ہیں دیر و حرم اب تو یہ حقیقت ہے
    دماغ کس کو ہے ہر در کی جبہ سائی کا
  • حرم کو جایئے یا دیر میں بسر کریے
    تری تلاش میں اک دل کدھر کدھر کریے
  • طوفِ حرم میں بھی میں بھولا نہ تجھ کو اے بت
    آتا تھا یاد تو ہی میرا خدا ہے شاہد
  • ہو کلیسا، حرم کہ بُت خانہ
    فرق ان میں ہے، بندگی میں نہیں
  • پیام برکو کبھی اس نے مرجانہ کیا
    کیوتران حرم مرگئے پر آنہ کیا
  • صیاد آپ حلقہ دام ستم بھی آپ بام حرم بھی طائر بام حرم بھی آپ

محاورات

  • آنکھ محرم ہونا
  • اڑھائی بکاﺋن میاں باغ میں کانی حرم محل خانہ میں
  • اڑھائی بکاین میاں باغ میں، کانی حرم محل خانے میں
  • بے حرمت کرنا
  • جیسی خندی عید ویسا بھڑوا محرم
  • حرمت لینا
  • حرمت میں بٹا لگانا
  • حرمت میں خلل آنا
  • حرمت میں خلل ڈالنا
  • حرمت کا لاگو ہونا

Related Words of "حرم":