حرکت کے معنی
حرکت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَر + کَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَرَکَ ۔ ہلنا)","آمد ورفت","بے تابی","بے چینی","بے قراری","چلت پھرت","زبر، زیر پیش میں سے کوئی ایک","ناپسند بات","ہالن ڈولن"]
حرک حَرْکَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : حَرْکَتیں[حَر + کَتیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : حَرْکات[حَر + کات]
- جمع غیر ندائی : حَرْکَتوں[حَر + کَتوں (واؤ مجہول)]
حرکت کے معنی
"میڈوسا کی حرکت نظام اعصاب کے تحت ہوتی ہے۔" (١٩٨٤ء، معیاری حیوانات، ٤٨:٢)
"حرکت کا مطلب ہے کسی شئے کا اپنی جگہ تبدیل کرنا، اس کے معنی یہ ہوئے کہ حرکت مکاں میں ہوتی ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ٢٠٠)
"میں ہندوستان کے مسلمانوں میں ترقی کی جو حرکت پاتا ہوں اس سے مجھے امید ہے کہ وہ ترکوں سے پہلے منزل پر پہنچ جائیں گے۔" (١٩١١ء، روزنامچہ، سفر مصر و شام و حجاز، ٣٣)
"اس لڑکی کی یہ حرکت میرے لیے بڑی باعث حیرت تھی۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٧٣)
"عالمگیر جو اپنے بیٹوں کی ایک ایک حرکت سے خبر رکھتا تھا۔" (١٩١١ء، مقالات شبلی، ٩٣:٢)
" "یا" کو گرا کر ماقبل کی حرکت کو کھینچ دیتے ہیں یا حرف کو مشدد کر دیتے ہیں۔" (١٩٤٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، ٤٤)
قدرت نے بنا دیے وہ منہج وقفِ حرکت ہیں چاند سورج (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٥)
حرکت کے مترادف
چال, پھڑک, گت, گردش, دھکا
اضطراب, اعراب, بدفعلی, تڑپ, جرم, جنبش, چلنا, روک, زنا, سفر, شرارت, ضرر, فعل, قصور, گناہ, نقصان, کام, کردار, کوچ, ہلنا
حرکت کے جملے اور مرکبات
حرکت وضعیہ, حرکت کیفیت, حرکت مذبوحی, حرکت مستقیمہ, حرکت منکوسہ, حرکت ناملائم, حرکت نما, حرکت توسطیہ, حرکت دواری, حرکت علت, حرکت قسری, حرکت کمیہ, حرکت و سکون, حرکت انتقالی, حرکت اینیہ, حرکت بطی, حرکت پذیر, حرکت پذیری, حرکت رجعی, حرکت روزانہ, حرکت سالانہ, حرکت عمودی, حرکت قلب, حرکت افقی, حرکت راست
حرکت english meaning
motionactionmovementproceeding; gesture; actdeed; an improper or bad actionmisdemeanourfault; fornicationadultery; agitationcommotion; oppositioninterruption; a short vowela vowel-pointactagitationcommotioncrimefalse profession of Islamfaultgesturehindrance or preventionhypocrisy in profession of Islam (esp. by some Zorostrian converts)lip service to religionor a short vowel
شاعری
- دل دینے کی ایسی حرکت اُن نے نہیں کی
جب تک جیے گا میر پشیمان رہے گا - منیر اس ملک پر آسیب کا سایا ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ - آرام باغ میں ہے وہ گل خواب ناز میں
بلبل خموش ہے حرکت میں صبانہیں - کی ہے حرکت خلاف آئیں
پتھر کا ہو نصف جسم پائیں - سکوں ہو یا حرکت خامی کہ گویائی
خدا کی یاد میں مصروف صبح سے تاشام - جو جائے کبھی سیر کو وہ صحن چمن میں، حرکت سے صبا کی
سو بار کمر جھوک سے چوٹی کے لچک جائے، اللہ ری نزاکت - جسم سے حرکت کوئی بے جا نہ ہو
جسم پر قابو کبھی ڈھیلا نہ ہو - کیونکر نہ مجھ ضعیف پہ مردے کا ہو یقیں
جس کی نہ سانس کو حرکت ہو‘ نہ رگ جلے - تاکتی ہے میکشوں کو ٹٹیوں کی آڑ میں
دخت رز کی دیکھئے کیا حرکت مستانہ ہے
محاورات
- اعتدال حرکت عین
- حرکت دینا
- حرکت میں برکت
- حرکت میں برکت ہے
- حرکت کرنا
- حلال میں حرکت حرام میں برکت