محور حرکت کے معنی
محور حرکت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِح (کسرہ م مجہول) + وَرے + حَر + کَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محور| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |حرکت| لگانے سے مرکب اضافی |محور حرکت| بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "جغرافیہ طبیعی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
محور حرکت کے معنی
١ - [ جغرافیہ ] حرکت کرنے والا محور یا مرکز، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو۔
"اس خط خیالی کے گرد لٹو کے سارے حصے حرکت کریں گے، اس خط کا نام محور حرکت رکھو۔" (١٨٩٠ء، جغرافیہ طبیعی، ١٦:١)