حقہ کے معنی

حقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حُق + قَہ }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اپنی اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسی چیز کو ضروری بنانا","(حَقَّ ۔ کسی چیز کو ضروری بنانا)","جواہرات رکھنے کی ڈبیا","جواہرات، عطر یا کسی قیمتی چیز کا ڈبَہ","زیور دان","سنگھار دان","نَے\u2018 چلم اور کسی قدر پانی سے بھرا ہوا ظرف جس کے ذریعہ تمباکو پیتے ہیں اور جس کا دھواں پانی سے گزر کر آتا ہے","وہ برتن جس پر تمباکو رکھ کر پیتے ہیں"]

حقق حُقَّہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : حُقّے[حُق + قے]
  • جمع : حُقّے[حُق + قے]
  • جمع غیر ندائی : حُقّوق[حُق + قوں (واؤ مجہول)]

حقہ کے معنی

١ - نًے (نًیچہ) چًلم اور کسی قدر پانی سے بھرا ہوا ظرف جس کے ذریعہ تمباکو پیتے ہیں اور جس کا دھواں پانی سے گزر کر آتا ہے، قلیان۔

"کہانی سنی اور پھر نواب صاحب حقہ پینے لگے۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٢٦)

٢ - وہ ظرف جس میں مدک پی جائے۔

"مدک کے حقے دھواں دھار، کم سنوں کے چہروں پر بسنت کی بہار جدھر دیکھا آدمیوں کا ریلا تھا۔" (١٨٦١ء، فسانۂ عبرت، ٧٦)

٣ - عطر نیز جواہرات یا اور قیمتی اشیاء رکھنے کی ڈبیا، ڈبہ۔

"درمیان اس شہر کے ایک کنیسۂ حاضر ہے کہ محراب میں اس کے ایک حقہ طلائی معلق ہے۔" (١٨٨٧ء، نہرالمصائب، ٤٥٧)

٤ - باروت سے بھرا ہوا ایک قسم کا گولہ، بم (بیشتر آتشبازی، باروت یا آتشی جیسے الفاظ کے ساتھ مستعمل)۔

"بان کے علاوہ ایک دوسرا آلۂ کار زار حقہ باروت بھی ہوتا تھا جسے بڑی قسم کا انار کہہ سکتے ہیں۔" (١٩٤٥ء، دیباچہ، سفرنامہ مخلص، ١٧)

حقہ کے جملے اور مرکبات

حقہ باز, حقہ بازی, حقہ بردار, حقہ برداری, حقہ پانی

حقہ english meaning

a small boxa casketa small cocoanut used a s a box; (in India) the hookah or pipe and its apparatus by which tobacco is smoke through water; a sort of rocket (used in war)a grenade or bomba villagers smoking divicepray thus for the dead

شاعری

  • یو جو نا فلک بے بدل حقہ باز
    کیا مکر کا پھیر جوں حقہ باز
  • پیچ نیچے کے ترے حقہ پہ بولے ہیں یہی
    گر سنے کوئی عجوبہ ہے یہ حق حق سانپ کی
  • اس اوتار بازی کیرا حقہ باز
    کرے اس روش سات یوں حقہ باز
  • بو جو نا فلک بے بدل حقہ باز
    کیا مکر کا پھیر جوں حقہ باز
  • حقہ بازی ختم ہے میری شب دیجور پر
    کیا ہی گولی کی طرح ہر ایک اختر وڑ گیا
  • جانتا ہوں خوب حال سیر ماہ و مشتری
    حقہ بازی کیا کرے گا مجھ سے چرخ چنبری
  • کچھ ان دنوں ہے سارا زمانہ پھرا ہوا
    حقہ بھی بولتا ہے تو ہم سے رکا ہوا
  • عزیزان وطن کو پہلے ہی سے دیتا ہوں نوٹس
    چرٹ اور چائے کی آمد ہے حقہ پان جاتا ہے
  • یالے صراحی حقہ دوڑے جلیب اندر
    جب آ اجل پکاری صاحب رہا نہ نوکر

محاورات

  • آٹھ جولاہے نو حقہ اس پر بھی دھکم دھکا
  • تقاضے کا حقہ بھی نہیں پیا جاتا
  • حقہ ‌پانی ‌بند ‌ہونا
  • حقہ بھر ‌بڑوں کو دیجے۔ جب سلگے تب آپ ہی پیجے
  • حقہ پانی بند کرنا
  • حقہ پانی پلانا
  • حقہ پیر دوڑی سے روٹی قسمت سے
  • حقہ تازہ ‌ہونا
  • حقہ تازہ کرنا
  • حقہ چار وقت اچھا ‌سو ‌کے منہ دھو کے کھا کے نہا کے اور چار وقت برا آندھی میں اندھیرے میں بھوک میں دھوپ میں

Related Words of "حقہ":