حلال کے معنی

حلال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَلال }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جاﺋز بیوی","جاﺋز طور پر کمایا ہوا","حرام کا متزاد","حل کرنے والا","شیر مادر","عقدہ کشائی کرنے والا","عورت جو عدت کے دن پورے کرچکے","مطابق شرع","کھانے کے قابل (جانور)","کھولنے والا"]

حلل حَلال

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

حلال کے معنی

١ - مطابق شرع، روا، جائز، مباح (حرام کا نقیض)

"میں حلال اور حرام گوشت میں ذرا بھی تمیز نہیں کر سکتا۔" (١٩٨٤ء، شمع اور دریچہ، ٤٦)

٢ - (عورت جو مرد پر ازروئے شرع جائز ہو) منکوحہ، بیوی۔

 میں ہوں مرد تیرا تو میری حلال مجھے دیک خوشحال نئیں ہوئی ایتال (١٦٧٩ء، قصہ تمیم انصاری (ق)، ٩)

٣ - ذبح (شریعت کے مطابق چھری پھیرنا)۔

"میں نے جھٹ چاقو نکال بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر اسے حلال کر دیا۔" (١٩٢٥ء، حکایات لطیفہ، ١١٢:١)

٤ - ہلاک کیا ہوا، قتل کیا ہوا۔

 وہ زخم کھائے ہیں تیغ غم کے کہ دل کا احوال کچھ نہ پوچھ شہید بھی ہے ذبیح بھی ہے قتیل بھی ہے حلال بھی ہے (١٧٨٧ء، کلیات صفدر، ٣٣٧)

٥ - (وہ شخص) جو احرام سے نکلا جو جس نے احرام اتار لیا ہو۔۔

"حکم کیا مجکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہم حلال تھے یعنی احرام نہیں باندھا تھا کہ احرام باندھیں ہم جب توجہ کریں طرف منٰی کے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٣١٣:١)

٦ - عورت جو عدت کے دن پورے کر چکی ہو۔ (جامع اللغات، پلیٹس)

"انہیں رزق حلال پیدا کرنے کے مواقع بھی مہیا کیے جائیں۔" (١٩٧٦ء، نوائے وقت، اگست، ٣)

٧ - جائز طور پر کمایا ہوا۔

حلال کے مترادف

جائز, روا, درست, طیب, مباح

پاک, پوتّر, جاﺋز, جایز, حق, درست, ذبح, ذبیحہ, روا, شدھ, شدہ, مباح, مُباح, مسنون, مصطگی, ٹھیک

حلال کے جملے اور مرکبات

حلال الدم, حلال خور, حلال خورن, حلال خوری, حلال روزی, حلال زادہ, حلال طیب, حلاال نمک

حلال english meaning

legallawfulallowablefreerighthaving religious sanction; (an animal) suitable for foodlawful to eatkilled as prescribed by law; lawfully acquired or earned; (a woman) laying aside mourning for the death of her husband at the expiration of one hundred days (during which time she is not by law allowed to marry).(of animal) slaughtered in the prescribed Islamic way(person) hazarding his life (for)a woman who till the expiration to 100 days after the death of her husband is not by law allowed to remarryexaltation |A|having religious sanctionkilled as prescribed by lawlegitimateloverpledged devoteerighteousness

شاعری

  • کیا اپنی اجائے آن نے سوال
    کہ ہیں مرد پرچار عورت حلال
  • حرام خور رقیبوں سے کیا اشارے ہیں
    ادھر کو دیکھیے حاضر نمک حلال بھی ہے
  • تو ہی حلال مشکل ہے تو ہی ہے باز گشت اپنی
    بہت آسان وہ نکلا جسے دشوار سمجھے تھے
  • جلا رہے کہ یہ کوئی قاتل ہے کون ہے
    بے تیغ کر رہی ہے جو سب کو حلال دھوپ
  • ہے دوست پر حلال عدو پر حرام ہے
    سرکار ابن فاطمہ میں فیض عام ہے
  • آنکھیں رونے سے لال لال ہوئیں
    ہر نیاں دیکھ کر حلال ہوئیں
  • تو حلال مشکل توں مفتی دیں
    توں فاضل توں کشاف علم الیقیں
  • تو ہے کہ تجھ کو کہتے ہیں حلال مشکلات
    تو ہے کہ حلقہ زن ہے ترے در پہ کائنات
  • حلال مشکلات ہو حاجت روا ہو تم
    شیر خدا ہو نائب خیر الورا ہو تم
  • ہم رند مشریوں میں ہے خذ ما صفا کا ذکر
    ہو زاہدوں میں بحث حلال و حرام خاص

محاورات

  • الٹی چھری سے حلال / ذبح کرنا
  • الٹی چھری سے ذبح کرنا یا حلال کرنا
  • ایک مرغی نو جگہ حلال نہیں ہوتی
  • بن چھری حلال ہونا
  • بے چھری حلال کرنا
  • بے چھری حلال ہونا
  • تیسرے دن (فاقے) مردہ بھی حلال ہے
  • حرام حلال میں (امتیاز نہ ہونا) فرق نہ جاننا سمجھنا
  • حرام کا بول اٹھتا ہے۔ حلال کا جھک جاتا ہے
  • حق کر حلال کر (ایک دن میں ہزار کر) دن میں سوبار کر

Related Words of "حلال":