محافہ
{ مُحا + فَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |مِحَفَّہ| کا بگاڑ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "حسن شوقی" کے ہاں مستعمل ہوا۔
["حفف "," مُحافَہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُحافے[مُحا + فے]
- جمع : مُحافے[مُحا + فے]
- جمع غیر ندائی : مُحافوں[مُحا + فوں (و مجہول)]
محافہ کے معنی
١ - ایک پردے دار سواری جس میں عموماً عورتیں بیٹھتی تھیں اور کہار اسے اٹھا کر چلتے تھے؛ ایک قسم کی بڑی عمدہ ڈولی، پالکی، فنس، پینس، ڈولا، چنڈول۔
"آج انہوں نے خود ہی نے حکم دیا ہے کہ مجھے محافہ میں اٹھا لو اور شہر کی ہر گلی کوچے میں پھراؤ۔" (١٩٩٣ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، ٧٣)
٢ - اسٹریچر۔ (مخزن الجواہر)