حمام کے معنی
حمام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَم + مام }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گرم ہونا","(حَمّ ۔ گرم ہونا)","اونٹ کا بخار","بخار زدہ اونٹ","غسل خانہ","نہانے کی جگہ","نہانے کی جگہ","وہ جگہ جہاں پانی گرم کرکے نہانے کے لئے دیتے ہیں (کرنا ہونا کے ساتھ)","کنٹھی والا پرندہ"]
حمم حَمّام
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حمام کے معنی
"وہ روزانہ قدرتی گرم چشموں کے حمام میں نہانے جاتا۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٣)
"پھر شہریار نے شاہزمان کو واسطے حمام اور تبدیل کرنے پوشاک کے فرمایا جبکہ شاہزمان نے فراغت حمام سے پائی وہ دونوں بھائی . دیر تک باتیں . کرتے رہے۔" (١٨٤٢ء، الف لیلہ (عبدالکریم)، ٦:١)
حمام کے مترادف
غسل خانہ
فاختہ, قمری, گرماؤ, گرماب, گرمابہ, گرمادہ, مَوت, کبوتر
حمام کے جملے اور مرکبات
حمام کی لنگی, حمام ناریہ, حمام چی, حمام خانہ
حمام english meaning
a hot bath; a Turkish bath; a bagnio.(F. متوالی matva|li) drunk; intoxicateda bagnioa hot batha Turkish batha water heaterelevateexaltfond (of)high stepperin love (with)liftraise
شاعری
- نہانے کو نہ جا حمام میں بمرہ رقیبوں کے
لٹادے گا ہمیں رشک آتش سوزاں گلخن پر - دھرن جنت او عیش کے کام میں
لے جا حوض کوثر سے حمام میں - کبھیں ہت عیش تے دھو کر سو چکسیا خاک کا لاویں
کبھیں حمام غم کے میں نین کے نیز سوں نہاویں - آگیا تیری رضائی میں پسینہ مجھکو
گرم ایسا بھی نگوڑا کوئی حمام ہو نوج
محاورات
- ایک حمام میں سب (سبھی) ننگے
- ایک حمام میں سب ننگے
- حمام میں سب ننگے
- حمام کرنا
- حمام کی لنگی جس نے چاہی باندھ لی
- روزگار حمام کی لنگی ہے