حکومت کے معنی

حکومت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حُکُو + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["روکنا","(حَکَمَ ۔ روکنا)","فرمان روائی"]

حکم حُکُومَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : حُکُومَتیں[حُکُو + مَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : حُکُومَتوں[حُکُو + مَتوں (واؤ مجہول)]

حکومت کے معنی

١ - فرد یا افراد پر مشتعمل جماعت یا ادارہ جس کے ہاتھ میں امور ممللکت کی باگ ڈور ہو، وزرا کی کابینہ، وزارتیں اور ان کے ذیلی محکمے، گورنمنٹ، سلطنت۔

"حکومت نے سیاچن کے مسئلہ کا بھی سختی سے نوٹس لیا ہے" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٤جون، ١)

٢ - حکمرانی، فرما نروائی، اقتدار۔

"قرآن حکیم ایسی نعمت ہے کہ اگر مسلمان اس کی ہدایت پر عمل کریں تو روئے زمین کی حکومت انہیں مل جائے" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٤ جون)

٣ - قدرت، اختیار، تسلط۔

"بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پنڈت دیا شنکر نسیم زبان پر اتنی حکومت نہیں رکھتے کہ ہر ایسے مضمون کو جو خیال میں آئے ادا کرتے جائیں" (١٩٠٥ء، معرکہ چکبست و شرر، ٥٨)

٤ - سختی، جبر۔

"امجد ۔ چلتے ہیں۔ بھوک کے مارے دم نکل گیا، اب آئی ہیں تو یہ حکومت" (١٩٠٠ء، ذات شریف، ٢٠)

حکومت کے مترادف

سرکار, سلطنت, گورنمنٹ, عمل دخل, سیاست, غلبہ, قلم رو

آمریت, اختیار, استبداد, اقتدار, بادشاہت, بادشاہی, بس, تسلط, جبر, حکمرانی, راج, ریاست, زبردستی, سختی, سلطنت, غلبہ, فرمانروائی, قابو, قدرت

حکومت کے جملے اور مرکبات

حکومت شرفا, حکومت عسکری, حکومت نوعی, حکومت جمہوری, حکومت دار, حکومت دولتی, حکومت شخصی

حکومت english meaning

judicial authority; jurisdictionauthoritypowerswaydominionrulesovereigntygovernmentcontrolderangementdisorderunsoundness

شاعری

  • دیا وہ اس نے حکومت میں اپنی آب ورنگ
    کہ جس کو دیکھ کے تھا نیلگوں فلک بھی دنگ
  • حکومت اور دولت کی جو دے چاٹ
    تو بن جائیں گے آخر یہ ترے بھاٹ
  • جس نے پانڈوں کی حکومت کا علم سر پر رکھا
    تازہ ہے آنکھوں میں جس کی شوکت جودھشٹری
  • تو سلطان سلاطین رعیت تجے
    تو حاکم کہ جگ پر حکومت تجے
  • میں چرا کانیں بندا‘ بندہ ہوں تیرے نیہہ کا
    طالبان میں تم کرو منج کوں حکومت کا وزیر
  • حکومت ہے گرچہ ترے جد کے بت
    انپڑنے کوں تس لگ بھی کاں مجھ سکت
  • یہی لاتا ہے خرابی یہی کرتا ہے ذلیل
    بادشاہی ہے اگر دل پہ حکومت رکھے
  • ہوں گدائے در مے خانہ‘ مگر وقت سرور
    میں ستاروں پہ چلاتا ہوں حکومت اپنی
  • ہوئی تدبیر سوں سبوٹ کوں جب باس
    چل آئی سب حکومت دار کے پاس
  • بوقت حکومت جو تھا رسم یار
    وہ آداب و القاب ہے برقرار

محاورات

  • اورنگ حکومت پر جلوہ گر ہونا
  • تخت حکومت (حکمرانی۔ سلطنت۔ شاہی یا فرمانروائی) پر جلوہ گر ہونا
  • جو کام حکمت سے نکلتا ہے وہ حکومت سے نہیں نکلتا
  • حکومت جتانا
  • حکومت کرنا
  • حکومت کی گھوڑی اور چھ پسیری دانہ
  • زمام حکومت ہاتھ میں لینا

Related Words of "حکومت":