خادم کے معنی

خادم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + دِم }نوکر ملازم، خدمت گزار

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم ہے۔ اردو میں عربی سے اپنے اصل معنی اور اصل حالت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدمت کرنا","(خَذَم ۔ خدمت کرنا)","خدمت گار","خدمت گزار","خدمت کرنے والا","کسر نفسی سے اپنے متعلق کہتا ہے","کسی درگاہ کا خدمت گار","کسی درگاہ یا معبد کی خدمت کرنے والا"],

خدم خادِم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : خُدّام[خُد + دام]
  • جمع غیر ندائی : خادِموں[خا + دِموں (و مجہول)]
  • لڑکا

خادم کے معنی

١ - ملازم، نوکر، خدمت گار۔

"اگر کسی خادم کے ساتھ سفر میں جاتے، آٹا خود گوندھتے" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)،٧)

٢ - (متکلم کے لیے) عجز کے موقع پر۔

"یہ خادم اپنے آقا کو دنیا کی مصیبتیں برداشت کرنے کیے چھوڑ جائے" (١٩٨٠ء، دجلہ، ٣٤٩)

٣ - درگاہوں یا معبدوں کا خدمت گار۔

"میرا عقیدہ یہ ہے کہ جو شخص.احکام قرآنیہ کی اہدیت کو ثابت کرے گا.بنی نوع انسان کا سب سے بڑا خادم بھی وہی شخص ہو گا" (١٩٢٥ء، اقبال نامہ، ٥٠:١)

٤ - عقیدت مند، معتقد؛ جان نثار۔

"آنحضرت مدینہ تشریف لائے تو حضرت انس کی والدہ ان (حضرت انس) کو چادر میں لپیٹ کر لائیں اور آپ (آنحضرت کی خدمت میں بطور خادم کے پیش کیا" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٨٣:٣)

خادم الدین خادم الرحمن، خادم اللہ، خادم الحق

خادم کے مترادف

چاکر, رام[1], قلی, جلودار, چیلا, ملازم, نوکر

چاکر, خدمتگار, سیوک, متولی, متکلم, مجاور, ملازم, نوکر, ٹہلوا

خادم english meaning

A servant; a servant in charge of a mosque or shrine; one who has charge of a religious bequest or endowment(Plural) خدام khuddam| خدم kha|damattendantservantKahdim

شاعری

  • لے گھسے حجے میں خادم کو کہ ہم جا پہنچے
    شیخ صاحب سے کرامات نہ ہونے پائی
  • بے وجہ تو خود رفتہ نہیں ہوتے ہیں لاکھوں
    یہ بھی وہی افسوں ہے جو خادم پہ ہوا تھا
  • بے وجہ تو خود رفتہ نہیں ہوتے ہیں لاکھوں
    یہ بھی وہیں افسوں ہے جو خادم پہ ہوا تھا
  • رانا نے کہا اے پریم لتا!
    میں تیرا ادنیٰ خادم ہوں
  • خادم بلال و قنبر گردوں اساس تھا
    علین اس کے پاس عصا اس کے پاس تھا
  • چلاتے تھے خادم عمر سعد شقی کے
    ہاں چھان دو سینے کو حسین ابن علی کے
  • اگر ظرف ہے تو کرو اس کو نوش
    دل و جاں سے ہو خادم میفروش
  • قائم سے کوئی ہو ہے خفا
    بندہ ، خادم ، دولت خواہ
  • خادم ہوں میں اس کا جو نبی کا ہے نبیرا
    درگاہ خدا میں ہے دعا کی پذیرا
  • پی کے پیک ان کی پیک دانی کا
    بعضے خادم ہوئے نجاست خوار

Related Words of "خادم":