خارش کے معنی

خارش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + رِش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے |خاریدن| مصدر سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مجرد بھی مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء کو "حزن اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سوداوی مرض کا نام جس سے تمام جسم پھل جاتا اور کھجلاتا ہے"]

خاریدن خارِش

اسم

اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )

خارش کے معنی

١ - ایک جلدی متعدی بیماری جس میں چھوٹی پھنسیاں کھجلی کے ساتھ نکلتی ہیں اور بالعموم ہاتھوں اور انگلیوں کی پوروں اور رانوں اور سرین کے درمیان پیدا ہوتی ہیں۔

"یہ صابن جلدی بیماریوں مثلاً خارش . کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے"۔ (١٩٣٤ء، صنعت و حرفت، ١٥)

٢ - [ مجازا ] سودا۔

 مرے سر کی یہ خارش عمر بھر کو دور ہو جائے کسی کا بوٹ اگر احسان کر دے ایک ٹھوکر کا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٥)

خارش کے مترادف

کھجلی

جھانج, چُل, حکّہ, کھاج, کھجلی

خارش کے جملے اور مرکبات

خارش زدہ

خارش english meaning

the itch; scab; manage

شاعری

  • دوڑنے بدن میں وہ خارش کا زور
    وہ کھٹمل کی الفت کہ جیسے چکور

محاورات

  • خارشتی کتیا مخمل کی جھول

Related Words of "خارش":