خاصہ کے معنی

خاصہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خاص + صَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم ہے۔ اردو میں اپنی اصل حالت اور معنی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھا بھلا","پرائیویٹ سیکریٹری","خاصیت خصوصیت خاص وصف جو کسی چیز میں پایا جائے","خوش کن","دیکھئے: خاصہ","عام درجے کا","گھوڑا بادشاہ کی سواری کا","نج کا","نج کا نوکر"]

خصص خاصَّہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خاصّے[خاص + مے]
  • جمع : خاصّے[خاص + مے]
  • جمع غیر ندائی : خاصّوں[خاص + صوں (و مجہول)]

خاصہ کے معنی

١ - کوئی خصوصیت، خوبی یا برائی جو کسی سے نمایاں طور پر نسبت رکھتی ہو۔

"یہ مہمان نوازی ان کی طینت کا خمیر ہے یا قسطنطنیہ کی آب و ہوا کا خاصہ ہے۔" (١٨٩٢ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، ١١٩)

٢ - خاصیت، فطری وصف، کوئی گن جو اصل و افتاد میں مضمر ہے۔

"ذہن ایک خاصہ ہے کسی خاص قسم کے مادے کا۔" (١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس (ترجمہ)، ٦)

٣ - [ منطق ] ایسی کلی عرض جو ایک نوع کے افراد سے مختص ہوتی ہے۔

"عیش پرستوں اور اقتدار پرستوں کا یہ خاصہ ہے کہ وہ اس تحریک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو تحریک ان کے اقتدار کے قائم رکھنے میں معاون و مددگار ہو۔" (١٩٦٢ء، محسن اعظم اور محسنین، ٣٥)

خاصہ کے مترادف

عادت, گن, عرق, خاصیت

اپنا, اعلٰے, بھلا, خاصیت, خالص, خصوصیت, خو, خوب, خوبصورت, خوشگوار, ذاتی, صالح, عادت, ماہیت, معمولی, مناسب, موزوں, میانہ, نفیس, نیک

خاصہ english meaning

(Plural)قصص qi|sasa special clothaffairfictionhabitmatterspecial serventspecialitystorytalethe horses used for kings and people of high rank

شاعری

  • پادشاہوں اور امیروں کے پینے کا خاص پانی
    کسی پاس آرسی ہے کسی پاس آب خاصہ
  • تھا جب تک خاصہ دودھ بنا تھی کیا کیا اس میں چیز دھری
    براق ملائی ماکھن تھا، اور کھویا گاڑھا اور تری
  • بغل میانے غاشا لے کر خاصہ دار
    ہوا جبریل ہور پکڑ یا تکھار
  • ای پوری لڈو بٹواؤ یا خاصہ حلوا نان کرو
    کچھ لطف نہیں اب جینے کا اب چلنے کا کچھ دھیان کرو
  • گھر بار اٹاری چوبارے کیا خاصہ تن سکھ اور مخمل
    کیا چلون، پردے، فرش نئے کیا لال پلنگ کیا رنگ محل
  • بزاں یوں کہے شہ کوں گردوں وقار
    میرے سات خاصہ دے بگ محلدار
  • تجھے تن زیب اور خاصہ پہناؤں
    تجھے فرش اپتی آنکھیں کر بٹھاؤں
  • موسم گل میں کئی دن جوش خون پیدا ہوا
    رفتہ رفتہ پھر تو اک خاصہ جنوں پیدا ہوا
  • خاصہ و ادنیٰ کی عبدیت کے ساتھ
    تجھ کو عبدیت ہے اسبق یا نبی
  • کون ساقی سے منگے اس فصل گل میں جام کو
    چاہتا ہوں خدمت خاصہ سے میں انعام کو

Related Words of "خاصہ":