خانہ نشینی کے معنی
خانہ نشینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + نَشی + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی مصدر |نشتن| سے مشتق صیغہ امر |نشیں| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ ١٨٧٧ء میں "ترجمہ عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے شغلی","عزلت گزینی","عزلت نشینی","گوشہ گیری","گوشہ نشینی","کنج گیری","کنج نشینی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خانہ نشینی کے معنی
١ - دنیوی تعلقات ترک کرکے گھر بیٹھ رہنا، پردہ نشینی، گوشہ نشینی۔
"ابوالاسود کی قناعت و خانہ نشینی کا . اثر پڑ گیا تھا۔" (١٩٢٦ء، مضامین شرر، ٢٢٤:٣)
٢ - گھر میں بیکار پڑے رہنا۔
"جو زندگی لڑکیوں کی سی خانہ نشینی میں گزاری ہے اس کا خوب ہی معاوضہ ہو جائے گا۔" (١٩١٧ء، جو یائے حق، ٢٩:١)
٣ - ترک ملازمت، گوشہ نشینی۔
"دہلی میں مرزا بندہ ایک خاندانی منصب دار کے گھرانے سے تھے جن کے باپ نے ترک روزگار کرکے خانہ نشینی اختیار کی تھی۔" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٣٠)
خانہ نشینی کے مترادف
گوشہ گیری
بیکاری, تعطل